|
ناگپور: ریاست کے منظورشدہ و امدادی پرائیویٹ اسکولوں کے کل وقتی اساتذہ و تعلیمی ملازمین وان کے اہلِ خانہ کے لئے کیش لیش ہیلتھ اسکیم جلد لاگوکیے جانے کی اطلاع آج یہاں اسکولی تعلیم کے وزیر جناب بالاصاحب تھورات نے دی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران دتاتریہ ساونت کی جانب سے توجہ مبذول کرائے جانے پر تھورات نے کہا کہ جس طرح پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ریاستی سرکاری ملازمین ہیلتھ اسکیم جاری ہے، اسی مانند ریاست کے منظور شدہ وپرائیویٹ امدادی اسکولوں کے کل وقتی اساتذہ وتعلیمی ملازمین نیزان کے اہلِ خانہ کے لئے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منظور شدہ 27 عام و۵ سنگین امراض کے علاج کا خرچ حکومت کی جانب سے ادا کیا جائے گا۔ علاج کے یہ اخراجات کیش لیش شکل میں دیئے جانے کے لیے حکومت کی جانب سے کوشش جاری ہے۔ اس بحث میں ممبراسمبلی ڈاکٹر رنجیت پاٹل، شری کانت دیش پانڈے، نرنجن ڈاوکھرے، بالارام پاٹل ومحترمہ منیشا کایندے نے شرکت کی۔ |