اسپائڈر مین کی نئی فلم میں باحجاب مسلم لڑکی کا کردار بھی شامل

اسپائڈر مین کی نئی فلم میں باحجاب مسلم لڑکی کا کردار بھی شامل

حیدرآباد: ہالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ”اسپائیڈر مین“ فلم سنیماگھروں میں آچکی ہے۔ اس مرتبہ اس فلم میں کچھ الگ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسپائیڈر مین فلم میں پہلی مرتبہ ایک مسلم حجابی لڑکی کا کردار بھی فلم کا حصہ بنی ہوئی ہے۔ اس مسلم لڑکی کا کردار ایک پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہارحمن نے ادا کیا ہے۔ زوہا رحمن اس کردار کو مسلمانو ں کی نمائندگی کی کی جانب سے بڑا قدم سمجھتی ہیں۔

امریکی اخبار فوربس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کردار میرے لئے بہت اہم ہے۔ میں اس کردار سے بہت سے لڑکیو ں کی نمائندگی کررہی ہوں جنہیں میں ذاتی طور پر جانتی ہو ں۔ انہو ں نے مزیدبتایا کہ ابتداء میں انہیں حجاب پہننے کے تعلق سے کچھ نہیں بتایا گیا لیکن بعد پروڈکشن ٹیم نے انہیں ایک دن فون کر کے پوچھا کہ کیا وہ اس کردار کے لئے حجاب پہنیں گی۔ انہوں نے اس کے لئے جھٹ سے ہا ں کہہ دیا او راپنی والدہ کا اسکارف پہن کر تصاویر لیں۔ یہ فلم 2جولائی کو ریلیز ہوچکی ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading