اسمبلی الیکشن کے لئے ونچت بہوجن اگھاڑی کا رویہ مضحکہ خیز: سچن ساونت

ممبئی: ریاستی اسمبلی الیکشن میں ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے کانگریس کو 40 سیٹیں دیئے جانے کے بیان کو مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک وریاست میں جمہوریت وسماجی اتحادکو غیرمتوقع خطرے کا سامنا ہے، اس صورت حال میں سیکولر نظریات کے حاملین پارٹیوں کوایک ساتھ آنا چاہئے جس کے لئے کانگریس سنجیدگی سے کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین وڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے نظریات کی حفاظت کے لئے کانگریس پارٹی سنجیدگی سے کوشش کررہی ہے اورامیدکرتی ہے کہ دیگر پارٹیوں بھی اسی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading