لبنانی سرکاری میڈیا نے جمعرات کی رات کو اطلاع دی کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سلسلے میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ الضاحیہ کے علاقے میں شدید بمباری کی گئی۔قومی میڈیا ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کی ایک سیریز نے جنوبی مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ پارٹی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ مسلسل گیارہ حملے کیے گئے۔ ایک بڑے حملے کی وجہ سے علاقے میں عمارتیں ہل گئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کے بیروت اور اس کے اطراف کے علاقے دھماکوں سے گونجتے رہے۔
اسرائیلی چینل 14 کے مطابق حزب اللہ کے ممتاز رہنما ہاشم صفی الدین کو ہدف بنایا گیا۔ وہ حزب اللہ کے دوسرے بڑے رہنما ہیں اور حسن نصر اللہ کے قتل کے بعد حزب اللہ کی قیادت سنبھالنے کے مزید امیدوار ہیں۔
لبنانی وزارت پبلک ورکس اینڈ ٹرانسپورٹ کے ایک ذریعہ نے کہا کہ بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس کے باہر جمعہ کی صبح کم از کم ایک اسرائیلی حملہ کیا گیا۔ ایک اور ذریعہ نے تبصرہ کیا کہ ہوائی اڈے کو براہ راست نشانہ نہیں بنایا گیا تھا اور اس نے کام کرنا بند نہیں کیا ہے۔ لبنانی وزارت صحت نے جمعہ کے روز صبح سویرے اعلان کیا کہ گزشتہ بیس گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی حملوں سے 37 افراد ہلاک اور 151 زخمی ہوگئے ہیں۔
جمعرات کے روز اسرائیلی فضائیہ نے لبنانی کے دارالحکومت بیروت میں "حزب اللہ” کے 15 اہداف پر حملے کیے۔ لبنانی حزب اللہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک میں اسرائیلی حملے میں بیروت ہوائی اڈے کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ نے اعلان کیا کہ جمعرات کو جھڑپوں کے دوران 17 اسرائیلی افسران اور فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔ حزب اللہ نے کفر کلا قصبے میں واقع فاطمہ بارڈر کراسنگ کے قریب لبنانی علاقوں میں دراندازی کی کوشش کو پسپا کر دیا۔ اسرائیلی آرمی پریس آفس نے اپنی طرف سے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کے ابتدائی دنوں میں اس کی افواج کو نقصان اٹھانا جاری ہے ۔