اسرائیل سے معاہدہ کے بعد یواے ای کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرسکتا ہے ترکی

انقرہ, 15اگست(یواین آئی) ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے ہفتہ کو کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات (یواے ای)اور اسرائیل کے درمیان ہوئے معاہدے کے بعد یواے ای کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرنے اور اس ملک سے سفیر کو واپس بلانے پر غور کررہے ہیں۔

اس درمیان ترکی کی وزارت خارجہ نے بھی کہا کہ مغربی ایشیا میں اقتدار اور سفارتی توازن کو تبدیل کرسکنے والے اس معاہدے کو کرنے کے لیے تاریخ یواے ای کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔مسٹر اردغان نے کہا،’’میں نے اس تعلق سے وزیرخارجہ سے بات کی ہے۔

ادھر ترکی کے صدر طیب اردوغان نے جمعے کے روز کہا تھا کہ ترکی متحدہ عرب امارات سے اپنے سفیر کو واپس بلا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے سے فلسطینی عوام کے حقوق کو دھچکا لگا ہے۔

انور گرگش نے ترکی کے اس رویے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ترکی کے تو اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’ہر سال پانچ لاکھ اسرائیلی سیاح ترکی آتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین دو ارب ڈالر کا کاروبار ہے اور اسرائیل میں ترکی کا اپنا سفارت خانہ بھی ہے۔ اور اب میں پوچھتا ہوں کہ کیا ان کا رویہ درست ہے؟‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading