ائیر انڈیا نے ایک رات میں 50 پائلٹس کو ملازمت سے باہر کیا

نئی دہلی۔15. اگست۔محکمہ پرسونل نے راتوں رات ائیر انڈیا کے درجنوں پائلٹ کی نوکری چھین لی ہے ۔ پائلٹوں کے علاوہ کئی کرو ممبرس کے کنٹریکٹس بھی رینیو نہیں کرکے انہیں باہر کا راستہ دکھا دیا ہے ۔ پائلٹوں کا الزام ہے کہ پرسونل محکمہ کی جانب سے کی گئی یہ کارروائی ناجائز ہے ۔ انہوں نے اس معاملہ میں ائیر انڈیا انتظامیہ سے مداخلت کی مانگ کی ہے ۔ انڈین کمرشیل پائلٹس ایسوسی ایشن نے ائیر انڈیا کے صدر اور مینجنگ ڈائریکٹر راجیو بنسل کو اس بارے میں ایک خط لکھا ہے ۔

آئی سی پی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 50 پائلٹوں کو کمپنی کے سروس رولس کی خلاف ورزی کو لے کر پرسونل محکمہ سے ناجائز ٹرمیشن لیٹر ملے ہیں ۔ تنظیم نے ایک ٹویٹ میں بھی کہا کہ مناسب طریقہ کار اپنائے بغیر راتوں رات ہمارے 50 پائلٹس کی خدمات ختم کردی گئیں ۔ اس وبا کے دور میں قوم کی خدمت کرنے والوں کیلئے یہ ایک زبردست جھٹکا ہے ۔ اس کے علاوہ سدرن بیس کے کئی ایسے کرو ممبرس کے کنٹریکٹس بھی رینیو نہیں کئے گئے ہیں ، جو پانچ سال کی مدت پوری کرچکے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ جنوبی خطہ میں 18 کیبن کرو کی خدمات ختم کردی گئی ہیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading