اسرائیلی فوج نے یمن سے حوثیوں کا داغا گیا میزائل فضا میں تباہ کر دیا اسرائیل

اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو روک لیا گیا، جس کے بعد بعض علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔ فوج نے آج منگل کے روز ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا "کچھ دیر پہلے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد، یمن سے داغا گیا ایک میزائل روک لیا گیا۔”العربیہ کے نمائندے نے بتایا کہ یہ حوثی میزائل "السہم” دفاعی نظام کے ذریعے روکا گیا، اور میزائل فائر کیے جانے کے بعد تل ابیب کا ہوائی اڈا بند کر دیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ وسطی اسرائیل میں سائرن کی آوازیں حوثی میزائل کے سبب سنائی دیں۔

ادھر حوثی جماعت نے میزائل داغنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ آج شام انھوں نے "یافا کے مقبوضہ علاقے میں واقع اللد ہوائی اڈے کو ذو الفقار نوعیت کے بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا”۔ یہ بات حوثیوں کے زیر انتظام سبأ ایجنسی نے بتائی۔

گزشتہ جمعرات کو بھی اسرائیلی فوج نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو روکنے کا اعلان کیا تھا، جس سے وسطی علاقوں میں سائرن بجے اور بیت المقدس کی فضاؤں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو غزہ کے گرد اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈوں پر حماس کے حملے کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز سے اب تک، یمن کی حوثی جماعت اسرائیل اور بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر درجنوں میزائل حملے کر چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حملے فلسطینی مزاحمت اور غزہ کی حمایت میں کیے جا رہے ہیں۔ حوثیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ "غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک یہ حملے بند نہیں کریں گے”۔

دوسری جانب اسرائیل بھی یمن میں حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکا ہے اور حوثیوں کو حزب اللہ لبنان اور حماس جیسا انجام دینے کی دھمکی دے چکا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading