
نئی دہلی ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کارکنوں اور جرنلسٹوں کی اسرائیلی سافٹ ویر کے ذریعہ جاسوسی کے الزامات سے متعلق الزامات کے درمیان واٹس ایپ نے کہا ہیکہ اس واقعہ پر سخت ترین کارروائی کی گئی ہے۔ نیز تمام شہریوں کی نجی رازداری کے تحفظ کی ضرورت پر حکومت ہند کی تشویش کی تائید کیا ہے۔ اسرائیلی جاسوس آلہ کے ذریعہ لاکھوں ہندوستانیوں کے شخصی رازوں کا سرقہ کرلئے جانے کے انکشاف کے بعد سوشیل میڈیا پر پیغام رسانی کے ادارہ نے یہ وضاحت کی ہے۔
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-