نئی دہلی، 05 مئی (یواین آئی) ری پبلک ٹی وی ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے خلاف مہاراشٹر حکومت کے سپریم کورٹ پہنچنے کے ایک دن بعد منگل کے روز ارنب نے اپنے خلاف درج نئی ایف آئی آر منسوخ کرنے کی اپیل کے سلسلے میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔
ارنب نے رضا ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے سیکرٹری عرفان ابوبکر شیخ کے ذریعہ اپنے خلاف دو مئی کو دائر ایف آئی آر منسوخ کرانے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔
مسٹر شیخ نے ممبئی کے مضافاتی علاقہ باندرہ واقع ایک مذہبی مقام کے سلسلے میں قابل اعتراض تبصرہ کرکے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے معاملے میں ارنب اور نیوز چینل کے دو دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ارنب نے پرگیہ بگھیل کے ذریعے عدالت میں عرضی دائر کی ہے۔
اس سے پہلے کل مہاراشٹر حکومت نے عدالت میں عرضی دائر کرکے کہا ہے کہ ارنب عدالت سے گرفتاری سے ملے تحفظ کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ ارنب اپنے چینل کے پروگرام کے ذریعے ممبئی پولیس پر دباؤ بنا رہے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ارنب گوسوامی نے پولیس ادارے کی توہین کی ہے۔
ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ ارنب گوسوامی نے پولیس ادارے کی توہین کی ہے اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے تاکہ ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف اپنے عبوری تحفظ کا غلط استعمال نہ کر سکیں۔وہ جانچ کرنے والے حکام کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف مبینہ طور پر ناشائستہ تبصرہ کرنے اور نفرت پھیلانے والے بیان دینے کے الزام میں ارنب گوسوامی کے خلاف چھ ریاستوں مہاراشٹر، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جموں و کشمیر میں کل 16 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔
ارنب نے اپنی درخواست میں ایف آئی آر کی بنیاد پر کوئی بھی تادیبی کارروائی کئے جانے سے پولیس انتظامیہ کو روکنے اور ان ایف آئی آر کو منسوخ کرانے کا مطالبہ پہلے ہی کیا ہے، جس پر انہیں عبوری تحفظ بھی ملا ہوا ہے۔
ہوائی سروے کے لئے آن لائن درخواست منظور کرے گا وزارت دفاع
نئی دہلی، 05 مئی (یواین آئی)وزارت دفاع ہوائی سرے کی اجازت کے لئے صرف آن لائن درخواست قبول کررہا ہے اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کے لئے ایک الگ پورٹل لانچ کیا ہے۔وزارت دفاع نے آج بتایا کہ ہوائی سروے سے متعلق نو ابجیکشن سرٹی فیکیٹ کے لئے گزشتہ یکم مارچ سے آن لائن درخواست قبول کررہی ہے۔ یہ درخواست خصوصی پورٹل http://www.modnosi.gov.in پر کئے جاسکتے ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی ایجنسی ہوائی سرے کی خواہش مند ہے وہ اس پورٹل پر رجسٹر کرکے درخواست دے سکتی ہے۔ اب تک نو درخواست گذاروں نے اس پر رجسٹر کرایا ہے۔