اردھاپور شہر کے MSEB پولس پر لٹکے ہورڈنگس و بینرس ہٹانے کا مطالبہ

اردھاپور( نامہ نگار)

اردھاپور شہر کی سڑکوں کے کنارے مہا وترن کے جتنے بھی کھمبے (پول) لگے ہوئے ہیں ان سب پر سیاسی پارٹیوں کے جلسوں اور جنم دن کی مبارک باد کے بینر (ہورڈنگس) لگے ہوئے نظر آتے ہیں ان بنرس کا فریم لوہے کا ہونے کی وجہ سے فریم میں بجلی اترنے کا خدشہ لاحق ہوتا ہے عام و خاص جہاں مرضی اپنے بینر ٹانگ رہے ہیں جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔بینر سڑک کے بالکل کنارے پر ہونے کی وجہ سے ڈرائیوروں کو ٹھیک طور سے دکھائی نہیں دیتا اور حادثہ پیش آجاتا ہے اور جو ایک بار بینر لگادےتا ہے نیچے گرنے تک اسے نکالا بھی نہیں جاتا جس کی وجہ سے ٹوٹے پھوٹے بینر بھی سڑک کے کنارے لڑکے نظر آتے ہیں ۔

اہم سوال یہ ہے کہ مہاوترن کے کھمبوں (پول ) پر کیا نگر پنچایت ےا مہاوترن کی جانب سے اس بات کی اجازت لی جاتی ہے یا نہیں اس قسم کا سوال عام لوگوں کے ذہن مےں گھومتا رہتا ہے۔نگر پنچایت کی جاجن سے بھی اس طرف دھےان نہیں دیا جارہا ہے۔اےسا لگتا ہے کہ کسی دبائو کی وجہ سے ان بےنروں کو نظر انداز کےا جارہا ہے اگر ےہی حال رہا تو مستقبل میں جانی نقصان ہونے کا اندیشہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔اس طرح کا میمورنڈم ایک سماجی کارکن کی جانب سے مہاوترن اور نگر پنچایت آفس کو دیا گیا. میمورنڈم دیتے وقت مہاوترن آفس کے علاقائی نائب آفسر رام گروار صاحب (ایڈیشنل انجینئر کلارے صٓاحب (معاون انجنیئر )اردھاپور شہر کلکرنی اےس وی صاحب موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading