-
جی ۔ایس۔ ٹی۔ آفس سے انٹریسٹ ڈیفالٹر کو نوٹس موصول ہو سکتی ہے۔
-
٭ (I.T.C.) کا کریڈیٹ بیلینس انٹریسٹ میں ایڈجیسٹ نہیں ہوگا ۔
- ٭ لیٹ ریٹرن فائیلینگ کرتے وقت (I.T.C.) پر بھی انٹریسٹ دینا ہوگا ۔
- ٭غلط (I.T.C.) کلیمCLAIM) کرنے پر بھی جی۔ ایس ۔ ٹی۔ آفس سے نوٹس مل سکتی ہے ۔
- ٭ جی۔ ایس ۔ ٹی۔ کا بقایا ادا نہیں کرنے پر پراپرٹی اٹاچمینٹ ہو سکتی ہے.
جی ۔ایس۔ ٹی۔ میں انٹریسٹ ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ان پوٹ ٹیکس کریڈیٹ (I.T.C. کی دیر سے ادائیگی یا غلط ان پوٹ ٹیکس کریڈیٹ (I.T.C. لیا ہو تو سود (NTEREST) ادا کرنے کا قانون جی ۔ایس۔ ٹی۔ایکٹ 2017میں ہے ۔ جی ۔ایس۔ ٹی۔ ڈیپارٹمینٹ نے بہت کراس چیکینگ کرنے کے بعد ہے پاےا کہ تقریباََ سبھی تاخیر سے جی ۔ایس۔ ٹی۔ ریٹرن داخل کیے ہیں ۔ جی ۔ایس۔ ٹی۔ڈیلرس انٹریسٹ کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں ۔ اور آج تک اُن پرکوئی بھی کاروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔ مرکزی جی ۔ایس۔ ٹی۔ ڈیپارٹمینٹ (C.G.S.T.) نے اپنی طاقت کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جی ۔ایس۔ ٹی۔ ایکٹ 2017کے سیکشن 50 کے تحت ڈیفالٹرس سے سود NTEREST)) کی اماونٹ وصولی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اور اُنکا حل نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس میں پراپرٹی ATTACHMENTکرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
حیدرآباد کمشنر نے منظور شُدہ آرڈر کے مُطابق جی ۔ایس۔ ٹی۔ریٹرن فائیل کرنے میں دیری کے ہر معاملے میں خود ت تصدیق شدہ (SELF ASSESMENT TAX) کی ادائیگی میں تاخیر کے لیے INTEREST)) کے غیر ادائیگی کے ہر جی ۔ایس۔ ٹی۔ریٹرن جانچ کرنے کے حُکم دیے ہیں ۔
یہ پتہ چلا ہے کہ کُچھ جی ۔ایس۔ ٹی۔ ڈیلرس INTEREST)) کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں۔ یا توافسران کے تال میل سے یا پھر اپنے ذاتی طور پر جی ۔ایس۔ ٹی۔ریٹرن فائیلنگ سے یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کُچھ جی ۔ایس۔ ٹی۔ڈیلرس لیٹ ریٹرن فائیلینگ کرتے وقت صرف بیلینس ٹیکس پر ہی ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ اور ان پوٹ ٹیکس کریڈٹ (I.T.C.)پر کوئی سود ادا نہیں کیا جا رہا ہے ۔
حُکم میں یہ بھی کہا گیا ہے۔ کہ ایسے غیر قانونی حالات جی ۔ایس۔ ٹی۔کے خلاف ہیں ۔ اور اُن پر جلد سے جلد کاروائی کر کے انٹریسٹ کی رقم کو واپس لینے کے احکامات جاری کرنے کا حُکم بھی دیا گیا ہے ۔
حیدرآباد کمشنر نے اپنے حُکم میں مزید یہ بھی کہا ہے کہ الیکٹرانیک کریڈٹ لیجر (E.C.R.) ایڈجسٹ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ جب تک کہ اُسے کریڈٹ لیجر میں ڈیبٹ نہیں کیا جاتا ہے۔
ان پوٹ ٹیکس کریڈٹ (I.T.C.) کا کریڈٹ بلینس الیکٹرانیک کریڈٹ لیجر (E.C.R.) میں ٹیکس پیڈ نہیں سمجھا جا ئیگا ۔ جب تک کہ
کا کریڈٹ بیلینس ڈیبٹ نہیں ہوگا ۔ کریڈٹ لیجر میںجی ۔ایس۔ ٹی۔ ریٹرن فائیلینگ کرتے وقت LIABILITY LEDGER میں سیٹ آف نہیں ہو جاتا جی ۔ایس۔ ٹی۔ایکٹ 2017کے سیکشن 50 کے تحت ذمّہ دارانہ طور پر پوری رقم پر
جی ۔ایس۔ ٹی۔ریٹرن فائیلینگ کرتے وقت انٹریسٹ کی ادائیگی کرنا ضروری ہے ۔
جی۔ایس۔ ٹی۔ کی ریٹرن فائیلینگ کی ڈیو ڈیٹ کے وقت (I.T.C.) کا بیلنس انٹریسٹ سیکشن 50میں اڈجیسٹ نہیں ہوگا۔اور نا ہی لیٹ فیس کی ادائیگی کے لیے (I.T.C.) کا کریڈٹ بلینس ایڈجیسٹ کیا جا سکتا ہے ۔
یہ سمجھنا بیحد ضروری ہے کے جی۔ایس۔ ٹی۔ ایکٹ 2017 کی دفعہ 50 کے تحت سود کی ادائیگی ضروری ہے۔ یہ خود ایک حُکم بن جائیگا اور سود کو وصول کرنے کے لیے سیکشن 79 کے آرڈرس کیا جا سکتا ہے ۔
مندرجہ بالا مُشاہدوں کے مُطابق آرڈرس نے جی ۔ایس۔ ٹی۔ افسران کو یہ ہداےات جاری کیا ہے ۔ جس میں تاخیر سے جی۔ایس۔ ٹی۔ ریٹرن فائیل کرنے کے سبھی معاملات اور سود کی غیر ادائیگی یا سود کی کم ادائیگی اور ساتھ ہی ٹرایک رکھنے کے لیے رجسٹر بنانا اور اُن کو مُناسب خُلاصے کے ساتھ با قا ئدہ بُنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے ۔
نوٹ: اگر کسی شخص کو انکم ٹیکس ےا جی۔ایس۔ٹی ۔ کی مزید معلومات حاصل کرنا ہو تو اپنا نام اور مکمل پتہ اور موبائیل نمبر ضرور دیں انشا اللہ تسلی بخش جواب دینے کی کوشش کی جائیگی ۔

شائع کردہ : محمد اصغر محمد زاہد
(M.com, D.B.M., D.T.L.)
٭ (I.T.C.) کا کریڈیٹ بیلینس انٹریسٹ میں ایڈجیسٹ نہیں ہوگا ۔
٭ لیٹ ریٹرن فائیلینگ کرتے وقت (I.T.C.) پر بھی انٹریسٹ دینا ہوگا ۔
٭غلط (I.T.C.) کلیمCLAIM) کرنے پر بھی جی۔ ایس ۔ ٹی۔ آفس سے نوٹس مل سکتی ہے ۔
٭ جی۔ ایس ۔ ٹی۔ کا بقایا ادا نہیں کرنے پر پراپرٹی اٹاچمینٹ ہو سکتی ہے.
