ادھو ٹھاکرے نے مجلس قانون ساز کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا

2020_5$largeimg11_May_2020_1732096809 امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی راہ ہموار 
ممبئی : 11 مئی (یو این آئی)مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی 9 نشستوں پر 21 اپریل کو ہونے والے انتخاب کے لیے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج دوپہر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ٹھاکرے کے ساتھ ان کی اہلیہ ، انکے فرزند کابینی وزیر ادتیہ ٹھاکر اور مہا وکاس آغاڈی (ایم وی اے) کے قائدین جن میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ، ریاستی کانگریس کے صدر اور محصول وزیر بالاصاحب تھوراٹ اور شیوسینا کے سینئر رہنما موجود تھے۔اس کے علاوہ قانون ساز کونسل کی نائب چیئرپرسن ڈاکٹر نیلم گورھے نے بھی شیو سینا کے امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

این سی پی کے امیدواروں ششیکانت شنڈے اور امول مٹکاری کے علاوہ کانگریس کے تنہا امیدوار راجیش راٹھوڈ نے بھی نے بھی ریٹرننگ آفیسر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔حزب اختلاف کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی سے چار امیدوار کھڑے ہوئے ہیں: رنجیت سنگھ موہیت پاٹل ، پروین دٹکے ، گوپیچند پڈالکر اور اجیت گوپھیڈے ، اور انہوں نے بھی آج سہ پہر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
اتوار کے آخر میں کانگریس نے اپنے دوسرے امیدوار راج کشور عرف پاپا مودی کو واپس لینے پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد ، تمام 9 امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے لئے مرحلہ طے کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق ، اب حکمران ایم وی اے کو 5 نشستیں ملیں گی اور بی جے پی کے چار اراکین بلا مقابلہ منتخب ہوں گے ۔ایم ایل سی انتخابات کے ساتھ ، ٹھاکرے جنھوں نے 28 نومبر کو وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا وہ کسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔اور اقتدار پر باقی رہنے کے لیے انھیں 27 مئی تک انھیں مجلس قانون ساز کا رکن ہونا ضروری ہے۔ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے آج نامزدگی داخل ہونے کے بعد کہا کہ؛ ” ایم ایل سی کی 9 نشستوں پر انتخابات بلا مقابلہ ہوں گے۔ ہم نے کانگریس کی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا کہ یہ وقت انتخابات کا نہیں بلکہ کوویڈ 19 کے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کا ہے۔ انہوں نے ہماری درخواست کا احترام کیا اور خوش اسلوبی سے اپنے دوسرے امیدوار کو واپس لے لیا "۔ریاست کے ایوان بالا میں 9 خالی نشستیں ، قانون ساز اسمبلی کے 288 ممبران پر مشتمل انتخابی کالج کے ذریعے رائے شماری سے پُر کی جائیں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading