
دوبئی، 11 مئی (یواین آئی) عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ19) کے چیلنج کے ماحول میں بھی بحرین کا ایک خاندان رمضان کی افطار میں جانے کی خواہش ترک نہیں کرپایا اوراحتیاط برتے بغیر 16 اراکین کے ساتھ وائرس لے کر لوٹا۔
دراصل جس افطار میں یہ خاندان شامل ہوا وہاں ان کا ایک رشتہ دار بھی آیا تھا جو کرونا سے متاثر رہا ہوگا اوراسی کے رابطے میں آنے پر یہ سولہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
بحرین کے محکمہ صحت نے سنیچر کودیر رات ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔وزارت نے بتایا کہ افطارمیں شامل ان لوگوں نے وائرس سے بچنے کے احتیاطی اقدامات مثلا بھیڑ میں شرکت سے بچنا، ماسک پہننا اور سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی نہیں کی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ لوگ وائرس لے کر لوٹے۔ انفیکشن سےمتاثر شخص کے رابطہ میں آنے سے خاندان کے گارجین، بھائی اور کئی بچے متاثر ہوگئے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’’انفیکشن نہ پھیلے اس کے لئے ایک ایک شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہدایات کی سختی سے پیروی کرے۔‘‘محکمہ نے اتوار کی رات کہا ہے کہ وائرس کے 179 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 157 غیر مقیم ملازمین اور 22 متاثروں کے رابطہ میں آنے سے جڑا ہے۔بحرین میں کرونا کے مجموعی طور سے 4774 معاملے ہیں جس میں 2055 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ آٹھ کی موت ہوچکی ہے