نئی دہل، 16 ستمبر (یو این آئی) اجودھیا تنازعہ کے حل کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے سابقہ ثالثی کمیٹی نےتنازعہ کو حل کرنے کے پھر سے ثالثی شروع کرنے کے مطالبہ پر غورکرنےکے لئے عدالت کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔کمیٹی نے عدالت کو بھیجے گئے مختصر میمورنڈم میں کہا ہے کہ نروانی اکھاڑہ اور سنی وقف بورڈ نے ان سے خط لکھ کر ثالثی دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع نے آج بتایا کہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس فقیرمحمد ابراہیم خلیف اللہ کی صدارت والی کمیٹی نے آئینی بنچ سے اس پر حکم نامہ جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں فریقوں نے کمیٹی کو لکھے خط میں کہاہے کہ عدالت میں سماعت جاری رہے اور ثالث کے لئے ایک مرتبہ پھر سے کوشش کی جانی چاہئے۔ ان فریقوں کا کہنا ہے کہ ثالث کا عمل وہیں سے شروع ہونی چاہئے جہاں گزشتہ 29 جولائی کو ختم ہوگئی تھی، وہیں دیگر فریقوں نے اسکی مخالفت کی ہے۔