اترپردیش: گرل فرینڈ سے ملاقات کرنے پر گاؤں والوں نے باپ بیٹے کو درخت سے باندھ کر پٹائی کردی۔

اترپردیش: گرل فرینڈ سے ملاقات کرنے پر گاؤں والوں نے باپ بیٹے کو درخت سے باندھ کر پٹائی کردی۔

پریاگراج (اترپردیش): اترپردیش کے اوٹا گاؤں میں ایک باپ اوربیٹے کو درخت سے باندھ کر پیٹا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ یہ لڑکا اس گاؤں میں اس کی معشوقہ سے ملنے آیا تھا۔ گاؤں والو ں کو جب پتہ چلا تو ان لوگوں نے بیٹے سمیت باپ کو بھی مارا۔ اور ان پر طعنے بھی کسے گئے۔ اسی دوران ایک عینی شاہد نے اس کی اطلاع پولیس کو دیدی۔ پولیس فوری یہا ں پہنچ گئی اور انہیں درخت سے آزاد کروالیا۔

پولیس نے یقین دلایا کہ خاطیو ں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یمونا پار کے سپرینڈنٹ آف پولیس دیپنڈر ناتھ چودھری نے بتایا کہ گاؤں والوں نے دو آدمیوں کو پکڑکر درخت سے باندھ کر پیٹا۔ ہم اس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اور اصل ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading