اب اصل لڑائی شروع :اشوک راو چوہان» چکھلی کر۔چوہان مقابلہ ‘چوہے کے اونٹ کابوسہ لینے کے مترادف: شنکر انّا

ناندیڑ:25 مارچ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ لوک سبھا حلقہ انتخاب میں آج 25مارچ کو کانگریس پارٹی کے نامزد امیدوار اشوک راو¿ چوہان نے اپناپرچہ نامزدگی داخل کردیا اورا سی کے ساتھ ناندیڑ حلقہ میں سیاسی جنگ کاآغاز ہوگیا ۔ اس سے قبل دوپہرمیں پرانا مونڈھا سے کانگریس پارٹی کی عظیم ریالی نکالی گئی جومہاویرچوک ‘ایس پی آفس ‘شیواجی نگر ‘ جیوتی ٹاکیز ہوتے ہوئے اندراگاندھی میدان پہونچی ۔ ریالی میں مہااتحادمیںشامل کانگریس پارٹی ‘ راشٹروادی کانگریس پارٹی ‘ پی آر پی ‘ آر پی آئی(گﺅئی گروپ )‘ شیتکری کامگار‘سوابھیمان شیتکری سنگھٹنا ‘ بہوجن ویکاس اگھاڑی دیگر دوست جماعتوں کے قائدین اور ورکرس کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اندراگاندھی میدان پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس امیدوار اشوک راو¿ چوہان نے کہا کہ اصل لڑائی اب شروع ہوئی ہے ۔ بی جے پی کے امیدوار(پرتا پ پاٹل چکھلی کر) نے قندہار ۔لوہا میں کونسے چراغ جلائے ہیں یہ مجھ سے بہتر ایشورراو¿ بھوسی کر ‘ اروند نڑگے شنکر انا ڈھونڈگے بتائیں گے۔

انھوں نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سب سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب بنانے کی ذمہ داری کانگریس ورکرس پر ہے ۔ بی جے پی پرنکتہ چینی کرتے ہوئے اشوک راو¿ نے کہا کہ بی جے پی نے عوام کو صرف سبز باغ اورخواب ہی دےکھائے ہیں جوسراب ثابت ہوئے ہیں ۔جس امیدوار نے پانچ پارٹیاںلباس کی طرح تبدیل کی ہیں و ہ میرے مقابلہ میںہی نہیں ہے اس لئے اس کے بارے میں کچھ کہنا ضروری نہیں سمجھتا ۔ نریندر مودی نے چوکیداربن کر ملک کو لُٹنے کا کام کیا ہے اس لے اب وقت آگیا ہے کہ چوکیدار کو بدل دیاجائے ۔ اشوک چوہان نے کہا کہ اس ملک کی تعمیر وترقی میںڈاکٹرباباصاحب امبیڈکر‘ مولانا ابوالکلام آزاد ‘سردار ولبھ بھائی پٹیل ‘پنڈت جواہرلعل نہرو جیسے قدآور محبان وطن قائدین کاکردار ہے ۔جلسہ سے راشٹروادی کانگریس کے سابق ایم ایل اے شنکر انا ڈھونڈگے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہان ۔چکھلی کر مقابلہ چوہے کے اونٹ کابوسہ لینے کے مترادف ہے ۔ناندیڑضلع کی سوت گیرنیاں‘سہکاری شکر کارخانے ‘ امداد باہمی کے ادارے ]تباہ وبرباد کرنے کی ذمہ دار بی جے پی ہے ۔ بی جے پی نے کسانوں کو بھوکوں مرنے کے لئے ہوا پرچھوڑدیا ہے کسان خودکشی کررہے ہیں۔

اس جلسہ سے ایشورراوبھوسی کر ‘باپوراو¿ گجبھارے ‘اروند نڑگے ]ور دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا ۔ نظامت کے فرائض ایم ایل سی امرراجورکر نے انجام دئےے ۔ جلسہ میں خصوصی سے ڈی پی ساونت ‘ ایم ایل اے ‘ وسنت چوہان (ایم ایل اے ) ‘ محترمہ امیتاتائی چوہان’ امرراجورکر ‘ بیلگاو¿ں کے ایم ایل اے انجلی نمباڑکر] ضلع صدرگوئند راو¿ شندے ناگولی کر ‘ میئر شیلا بھورے ‘ چیرمین فاروق علی ‘ عبدالستار ‘عبدالشمیم عبداللہ ‘ میساڑے ‘ کانگریس ترجمان سنتوش پنڈاگڑے ‘ منتجب الدین ‘مسعوداحمدخان ‘امیت تہرا وغیرہ موجود تھے۔

Leave a comment