واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے یروشلم میں واقع مسجد اقصیٰ کمپلیکس کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے یہ اظہار خیال وہائٹ ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ حسین دوم سے ملاقات کے دوران کیا۔
وہائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، مسٹر بائیڈن اور شاہ حسین نے امریکہ اور اردن کے درمیان قریبی، دوستانہ تعلقات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عراق کے وزیر اعظم محمد السودانی سے بھی فون پر بات کی۔
ملاقات میں مسٹر بائیڈن نے مسجد اقصیٰ کے گرد بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے اس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے کی اہم ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اسرائیل- فلسطینی تنازعہ کے تناظر میں "دو ریاستی حل کی حمایت” سے متعلق اپنے ملک کے موقف کا اعادہ کیا۔ اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے پرزور طور پر کردار ادا کرنے پر شاہ حسین کا شکریہ ادا کیا۔
کیا۔