آلودگی کے باعث پنجاب کے لوگوں کی اوسط عمر سات سال کم ہوئی!

امرتسر: فضائی آلودگی پر ہوئی ایک تحقیق کےمطابق پنجاب ان سات ریاستوں میں شامل ہے جہاں آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی عمر اوسطا سات سال کم ہورہی ہے۔

پنجاب کی سابق وزیر صحت پروفیسر لکشمی کانت چاولہ نے جمعہ کو کہاکہ اس آلودگی کی بڑی وجہ درختوں کی کٹائی اور گندگی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یہ یقینی بنائے کہ جتنے بھی درخت کاٹے گئے ہیں اصولی طور پر اسکی جگہ پانچ گنا زیادہ درخت لگائے جائیں ۔

پروفیسر چاولہ نے کہاکہ پنجاب حکومت لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ نہ کرے ۔انھوں نے کہاکہ صرف اخباروں میں اشتہار دینے سے نہ پنجاب صاف ستھراہواہے اور نہ ہی کھلے میں رفع حاجت سے نجات ملی ہے ۔انھوں نے کہاکہ امرتسر کارپوریشن کے ذریعہ بھی جو عارضی بیت الخلا سڑکوں کے آس پاس بنائے گئے ہیں ان میں تالے لگے ہیں ۔سول لائن کو چھوڑکر باقی شہر گندگی سے بھراہے ۔کتے، چوہے اور سور لوگوں کی زندگی دشوار بنا رہے ہیں ۔یہ امرتسر کی ہی نہیں پورے پنجاب کی کہانی ہے۔

پروفیسر چاولہ نے کہاکہ اگر حکومت یہ چاہتی ہے کہ لوگ صحت مندرہیں اور انھیں بیماریوں سے نجات ملے تو سبھی شہر وں کو صاف ستھرا کروائیں ۔انھوں نے کہاکہ آج ڈینگو سے جو اموات ہورہی ہیں اسکی وجہ بھی یہی ہے کہ میونسپل کارپوریشن اپنا کام نہیں کررہے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading