آج 6۔مئی 5 بجے تک ناندیڑ میں کورونا کا کوئی نیا مریض نہیں پایا گیا

newsناندیڑ۔6۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں گزشتہ دو دنوں سے کروناوائرس کا کوئی بھی نیامریض نہیں پایاگیا ہے ۔آج شام پانچ بجے ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ کے سول سرجن ڈاکٹر نیل کنتھ بھوسی کر نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناندیڑضلع میں آ ج 6 مئی کوشام پانچ بجے تک کورونا وائرس کاکوئی نیا مریض نہیں پایاگیا ہے ۔

1382 نمونوں میں سے 1291 کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے ۔ جبکہ 32 افراد کی رپورٹ زیرالتواءہے ۔ کل بھوکرسے لئے گئے 9افراد کے سوائپ کے نمونے بھی نیگیٹیو آئے ہیں ۔ ناندیڑ میں فی الحال 31مریض زیرعلاج ہیں جن کا وشنوپوری کے سرکاری دواخانہ اور پنجاب بھون کوویڈ سنٹر میں علاج کیاجارہا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading