نئی دہلی ۔10۔مارچ ۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اتوار کو شام پانچ بجے پریس کانفرنس بلائی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ شام پانچ بجے ہونے والی اس پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن اگلے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ موجودہ لوک سبھا کی مدت تین جون کو ختم ہورہی ہے ۔ ایسے میں اس وقت تک نئی حکومت کی تشکیل ضروری ہے ۔ ذرائع نے اس سے پہلے بتایا کہ الیکشن کمیشن 17 ویں لوک سبھا کے انتخابات کرانے کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کرنے کے آخری مرحلے میں ہے