آج اورنگ آباد میں”موجودہ حالات اورہماری ذمہ دایاں“ موضوع پرتبادلہ خیال

اورنگ آباد:26ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز)فیڈریشن آف آل مائناریٹی ایجوکیشنل آرگنائزیشن ( فیم ) کے زیرسرپرستی اور مسلم گریجویٹس فورم مہاراشٹر کے زیراہتمام ” موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاںں “ کے موضوع پرڈاکٹر مخدوم فاروقی ‘ پرنسپل ڈاکٹررفیق ذکریا کالج فارویمن اورنگ آباد کی صدارت میںتبادلہ خیال رکھاگیا ہے ۔

جناب حافظ محمدعرفان (انجینئر) حیدر آباد کا کلیدی خطبہ ہوگا ۔جبکہ مہمان خصوصی جناب تقی حسن خاں ‘سابق ڈپٹی اورنگ آباد ‘ جناب محمدتقی ایڈیٹر انچیف روزنامہ ”ورق تازہ “ ناندیڑ‘ جناب مجتبیٰ فاروق سابق جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت اور جناب غلام محمدخمیسہ نائب صدر آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن ہیں۔

27 ڈسمبر بروز بدھ دوپہر بارہ بجے بمقام ہوٹل ہالی وے پرائیڈ (سہارا ہوٹل)’مقابل ایم جی ایم ہاسپٹل اورنگ آباد میں منعقد ہونے والے اس تبادلہ خیال میںشرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ اس طرح کا پریس نوٹ الداعی شیخ ظہورخالد صدر معلمہ گریجویٹس فورم وسینٹ ممبربامو اورنگ آباد نے جاری کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading