ناندیڑ:16۔جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں آج بھی ریکارڈ تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت عامہ سرکاری دواخانہ ناندیڑ کے سول سرجن ڈاکٹرنیل کنٹھ بھوسی کرکے پریس نوٹ کے مطابق آج 16جنوری کو ناندیڑضلع میں 2385افراد کے سوئپ کے نمونوںکی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 1646 رپورٹ منفی رہی اور آج ریکارڈ تعدادمیں 643 نئے پازیٹیو مریض ملے ہیں ۔
جبکہ آج ایک بھی کرونا مریض کی موت نہیں ہوئی ۔آج آر ٹی پی سی آر میں 558 اور اینٹی جن ٹیسٹ میں 85افراد کورونا متاثرپائے گئے۔ناندیڑکارپوریشن حدودمیں 364 مریضوں کااضافہ ہوا ہے۔