آئندہ برسوں میں سپر پاور امریکہ نہیں چین ہوگا

جرمنوں کے مطابق امریکا کی جگہ چین سپرپاور بن جائے گا، سروے

کیا امریکا سپر پاور کی حیثیت کھو رہا ہے؟ ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جرمنی میں بڑی تعداد میں عوام سمجھتے ہیں کہ آئندہ برسوں میں چین دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن جائے گا۔

جرمنی میں کیے گئے ایک عوامی جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد کے خیال میں امریکا کی جگہ مستقبل میں عالمی منظر نامے پر چین سب سے بڑی طاقت بن جائے گا۔

‘یو گوو‘ نامی ادارے کی جانب سے کیے گئے عوامی سروے میں 42 فیصد جرمنوں کی رائے تھی کہ اگلی دہائیوں کے دوران طاقتور ترین ملک ہونے کی پوزیشن امریکا کے ہاتھوں سے نکل جائے گی اور اس کی جگہ چین لے لے گا۔

دس سے بارہ جولائی کے دوران کیے گئے سروے میں اٹھارہ برس سے زائد عمر کے 4,054 جرمنوں سے ان کی رائے پوچی گئی۔ سروے میں ایک سوال یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ ‘آپ کے خیال میں آئندہ پچاس برسوں کے دوران امریکا اور چین میں سے کون زیادہ طاقتور ہو گا؟‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading