خانگی اسپتال کورونا مریضوں کوشریک نہ کریں, ناندیڑضلع انتظامیہ کی ہدایت

ناندیڑ:19جولائی( ورق تازہ نیوز)ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میںدن بدن اضافہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ مختلف تدابیر اختیار کررہا ہے تاکہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہو۔چنانچہ آج 19جولائی کو ضلع کلکٹر نے متعلقہ افسران کوکہاہےکہ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے مدنظر مریضوں کے علاج کےلئے انتظامیہ اپنی سطح پر ضروری اقدامات اورتدابیر کررہا ہے ۔

تدابیراور منصوبہ بندکے ایک حصہ کے طور پرہدایت دی جاتی ہے کہ لع میںکوئی بھی خانگی اسپتال کرونا متاثر مریضوں کو اپنے ہاں شریک نہ کرے ۔ کیونکہ ایسے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج ضلع سول سرجن کی رہنمائی میں کیاجارہا ہے ۔ واضح ہو کہ خانگی اسپتالوں میں کورنا متاثر مریض کے علاج پر بڑی خطیر رقم خرچ آرہی ہے او رعلاج بھی معقول نہیں ہورہا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading