ناندیڑ:ناندیڑ ضلع کے عوامی مقامات اور بازاروں سے گم ہونے والے قیمتی موبائل فونز کی بازیابی کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ کی ہدایت پر ایک خصوصی مہم چلائی گئی، جس میں سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ، اسٹیگوشا اور ضلع کے تمام پولیس تھانوں کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
اس مہم کے دوران ناندیڑ ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گمشدہ موبائل فونز کی تلاش کی گئی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 202 اینڈرائڈ موبائل فون برآمد کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 30 لاکھ 49 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ آج ان تمام برآمد شدہ موبائل فونز کو ایک ساتھ پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ کے ہاتھوں اصل مالکان میں تقسیم کیا گیا۔
برآمد شدہ موبائل فونز کے IMEI نمبرز کی تفصیلات ناندیڑ پولیس کے آفیشل فیس بک پیج “Nanded Police” پر شائع کی گئی ہیں۔
یہ قابلِ ستائش کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ بھوکر ڈاکٹر ارچنا پاٹل، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ سورج گرو، پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ہیڈ کوارٹر) ڈاکٹر اشونی جگتاپ اور پولیس انسپکٹر وسانت ساپرے کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔
اس کارروائی میں سائبر پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر ایم۔ بی۔ چوہان کے ساتھ پولیس اہلکار راجندر سٹی کر، دیپک اوڈھنے، مہیش بڈگو، کانچن کاسبے، ریشما پٹھان، شبھانگی جادھو، داؤد پڈگے، کاشیناتھ کارکھڑے، وینکٹیش سانگلے، گیانیشور یَنّاوار، دیپک راٹھوڑ اور سائی شیندگے شامل تھے۔
اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ نے عوام سے اپیل کی کہ اگر ان کا موبائل گم ہو جائے تو فوری طور پر CEIR پورٹل پر موبائل کی تفصیلات اپلوڈ کریں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔ اس کامیاب مہم پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے تمام ٹیم ممبران کو پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس، ناندیڑنے مبارکباد پیش کی