غزہ اور بیت المقدص میں کشیدگی کے باوجود فلسطینی مسلمانوں نے جوش و خروش سے عید کی نماز ادا کی۔ دیکھیے مشرق وسطیٰ اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر کونوں میں عید کیسے منائئ گئی۔

انڈونیشیا،تصویر کا ذریعہREUTERS
،تصویر کا کیپشن
انڈونیشیا کے علاقے مشرقی کایو آرو میں نمازی کیری نتجی آتش فشاں کے سائے تلے عید کی نماز ادا کرتے ہوئے

غزہ
،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن
غزہ میں لوگ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے درمیان عید کی نماز ادا کرتے ہوئے

یروشلم
،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن
اگرچہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں تاہم بیت المقدس میں عید کی نماز ادا کی گئی

یروشلم
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا کیپشن
حالات خراب ہونے کے باوجود بچوں، بڑوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے مسجدِ اقصیٰ کا رخ کیا

فلسطین
،تصویر کا ذریعہREUTERS
،تصویر کا کیپشن
بیت المقدس میں جمع ہونے والے مجمعے نے فلسطین کے حق میں نعرہ بازی کی

یروشلم
،تصویر کا ذریعہREUTERS
،تصویر کا کیپشن
یروشلم میں واقع قبۃ الصخرۃ یا ڈوم آف راک کے سامنے ایک شخص اپنی بیٹی سے کھیل رہا ہے

قبۃ الصخرۃ
،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن
قبۃ الصخرۃ یا ڈوم آف راک کے سامنے دو لڑکیاں سیلفی لیتے ہوئے

مصر
،تصویر کا ذریعہREUTERS
،تصویر کا کیپشن
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک مسجد کے باہر نمازیوں کا رش

تھائی لینڈ
،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن
تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے ناراتھیوات میں خواتین اپنے محلے کی گلی میں چید کی نماز ادا کر رہی ہیں

تھائی لینڈ
،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن
تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے میں ایک خاندان کے افراد اپنے آباؤ اجداد کی قبر پر آ کر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

کوالالمپور
،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن
ملیشیا کے دارالحکومت میں نمازی سڑک پر عید کی نماز ادا کرتے ہوئے

ترکی
،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن
ترکی کے شہر ادرنہ میں سلیمیہ مسجد میں نمازی نمازِ عید ادا کرتے ہوئے

روس
،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن
روس کے علاقے تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں عید کی نماز کے بعد لوگ تصاویر بنوا رہے ہیں

یمن
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا کیپشن
یمن کے دارالحکومت صنعا میں مسلمان نماز کے بعد ایک دوسری کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے

لیڈز
،تصویر کا ذریعہPA MEDIA
،تصویر کا کیپشن
برطانوی شہر لیڈز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے قوائد کے تحت نمازِ عید ادا کی جا رہی ہے

پشاور
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا کیپشن
پاکستان کے شہر پشاور کے عید قبرستان میں یہ خاتون اپنے پیارے کی قبر پر آ کر فاتحہ خوانی کر رہی ہیں

راولپنڈی
،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن
راولپنڈی کی عید گاہ شریف میں نمازِ عید کے مناظر

کراچی
،تصویر کا ذریعہREUTERS
،تصویر کا کیپشن
کراچی میں نماز عید کے بعد دو بچیاں اپنے والد کے ہمراہ گھر واپس لوٹ رہی ہیں

کوئٹہ
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا کیپشن
کوئٹہ میں نماز عید کا منظر

ترکی
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا کیپشن
ترکی کے شہر استنبول کی مشہور آیا صوفیہ میں پہلی بار عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

ترکی
،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن
آیا صوفیہ میں امام عیدالفطر کا خطبہ دیتے ہوئے

افغانستان
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا کیپشن
افغانستان کے صوبے ہرات میں نماز کے بعد دو بزرگ عید مل رہے ہیں

دبئی
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا کیپشن
دبئی کی ایک مسجد میں نماز سے قبل ایک شخص اپنے بیٹے کا صافہ ٹھیک کرتے ہوئے

دبئی
،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن
دبئی کے عید مصلہے پر نماز کے مناظر