بہار کے بعد ملک کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کا عمل جاری ہے۔ اس عمل کے خلاف پورے ملک میں مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک طرف سماجوای پارٹی اور ٹی ایم سی جہاں کھل کر مخالفت کر رہی ہے،
دوسری جانب مسلم لیگ نے ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ اب ایس آئی آر کی مخالفت میں ایک اور پارٹی کا نام سامنے آیا ہے۔
اداکار وجے کی پارٹی تاملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) نے تمل ناڈو میں الیکشن کمیشن کے ایس آئی آر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔