دلہن کا حادثہ، دولہے نے براہِ راست اسپتال پہنچ کر شادی کرلی، انوکھی شادی کی ہر طرف چرچا

شادی ہر انسان کی زندگی کا نہایت اہم اور یادگار موقع ہوتا ہے۔ ہر جوڑا یہی چاہتا ہے کہ ان کی شادی کا ہر لمحہ ناقابلِ فراموش ہو۔ اس موقع کو خاص بنانے کے لیے لوگ لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں۔ شادی سے قبل میوزک نائٹ، ہلدی اور مہندی جیسے مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ مگر بعض اوقات خوشیوں کے اسی سفر میں کوئی بڑی رکاوٹ بھی آ جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔

شادی میں چند ہی گھنٹے باقی تھے کہ دلہن کا حادثہ ہوگیا۔ لیکن اس مشکل گھڑی میں دولہا نے نہ صرف اپنی دلہن کا ساتھ نہیں چھوڑا بلکہ اسپتال میں ہی اسے اپنی شریکِ حیات کے طور پر قبول کرلیا۔ یوں اسپتال میں شادی کی رسم ادا کی گئی اور اب یہ واقعہ پورے ملک میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

چند ہی گھنٹے قبل پیش آیا حادثہ

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا ہے۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ شادی کوچی کے لیک شائر اسپتال میں انجام دی گئی۔ دلہن آوَنی، ضلع الپّی کے کومّڈی کی رہائشی ہے جبکہ دولہا شیروَن تھومبولی علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔ جمعہ کے روز ان کا شادی ہونا طے تھا اور تمام تیاریاں آخری مرحلے میں تھیں۔

دلہن اپنے میک اپ کے لیے گاڑی میں جا رہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کے فوراً بعد اسے کوٹّایم میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا، جہاں پتہ چلا کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی کو چوٹ پہنچی ہے۔ بعد ازاں اسے بہتر علاج کے لیے ایرنالکلم کے لیک شائر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دولہا نے حالات کی پرواہ کیے بغیر اسپتال پہنچ کر شادی کر لی اور یوں یہ انوکھا اور جذباتی شادی کب تقریب سب کے لیے ایک مثال بن گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading