عالم اسلام کی عظیم معروف شخصیت علامہ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کا سانحہ ارتحال

لاہور۔12۔جولائی ۔عالم اسلام کی عظیم معروف شخصیت ،مفتی، شارح، مصنف (صاحب تصانيف کثیرہ)، مترجم ومحقق ،ماہر فقہ اسلامی،مولف کبیر ،مدير شعبہ تحقيق و تصنيف دارالسلام لاہور۔ سابق مدير ہفت روزہ الاعتصام لاہور۔ علامہ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف صاحب ( صاحب تفسیر احسن البیان و حقوق وفرائض،) آج 1441/11/20ھ بمطابق 12/07/2020م لاهور (پاكستان) میں انتقال فرمایا گئے،انا للہ وانا الیہ راجعون

اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله ووسع مدخله وأدخله الفردوس الأعلى وأعذه من عذاب القبر ومن عذاب النار، ورفع درجته في المهديين، وأسكنه فسيح جناته ، وجعله مع الذين أنعم عليهم من النبيين والصديقين والشهداء والصالحين وحسن أولئك رفيقا.
اللہ تعا مفسر، محقق کی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے، حسنات کو قبول فرمائے اور سیئات کو در گزر فرمائے۔آمین یا رب العالمین
آپ کی ولادت 1945/ میں ہوئی آپ نے تقریباً پچھتر 75/ سال کی عمر پائی ۔آپ کی خدمات کافی وسیع ہیں جس پر ہم خامہ فرسائی ضرور کریں گے ان شاءاللہ عزوجل۔

مولانا حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کی رہائش مصطفی آباد(دھرم پورہ) مدنی روڈ لاہور۔جامع مسجد اہل حدیث کے ساتھ والے مکان میں ہے۔ان کی تفسیر ’’احسن البیان‘‘ مکتبہ دارالسلام رحمان مارکیٹ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور سے اور برصغیر ہند وپاک و خلیجی ممالک میں کئی زبانوں میں مترجم بھی مل سکتی ہے۔