صحافی آفتاب شیخ کی دختر بتول فاطمہ کی SSC امتحان میں نمایاں کام یابی 92 فیصد نمبرات حاصل کرکے خاندان اور اسکول کا نام روشن، یو پی ای س سی کے ذریعہ ملک کی خدمت کا عزم

صحافی آفتاب شیخ کی دختر بتول فاطمہ کی SSC امتحان میں نمایاں کامیابی
92 فیصد نمبرات حاصل کرکے خاندان اور اسکول کا نام روشن، یو پی ایس سی کے ذریعہ ملک کی خدمت کا عزم

تھانے : بروز جمعہ 8 مئی کو ایس ایس سی بورڈ امتحانات کے نتائج ظاہر کئے گئے، جس کے بعد شہر بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی خوشیوں کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ امسال بھی طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نمبرات حاصل کئے ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانے کے معروف سماجی کارکن اور اردو ٹائمز کے صحافی آفتاب شیخ کی دختر بتول فاطمہ نے ہولی کراس کانوینٹ ہائی اسکول، تھانے سے ایس ایس سی بورڈ امتحان میں 92 فیصد نمبرات حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کی ہے۔ بتول فاطمہ کی اس شاندار کامیابی پر ان کے والدین، رشتہ داروں، اساتذہ اور دوست احباب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بتول فاطمہ ایک نہایت ذہین، محنتی، باصلاحیت، نظم و ضبط کی پابند اور اپنے مقصد پر مکمل توجہ رکھنے والی طالبہ ہیں۔ ان کی اس نمایاں کامیابی کا سہرا ان کے اساتذہ، والدین اور تمام رہنماؤں کے سر جاتا ہے، جنہوں نے ہر قدم پر ان کی رہنمائی کرتے ہوئے تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ مسلسل محنت، یکسوئی اور بزرگوں کی دعاؤں کے سبب بتول فاطمہ نے یہ شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے خاندان اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔

بتول فاطمہ کو اس نمایاں کامیابی پر قلبی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور ان کے روشن و تابناک مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بتول فاطمہ مستقبل میں یو پی ایس سی امتحان پاس کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading