موظف ایجوکیشن انسپکٹرولی احمدکا سانحہ ارتحال

0 10

26ستمبر کو صبح ساڑھے دس بجے کربلاقبرستان میں تدفین

ناندیڑ:25ستمبر۔(ورق تازہ نیوز) نامور ماہر تعلیمات موظف ایجوکیشن انسپکٹر محکمہ ضلع پریشد ناندیڑ جناب ولی احمد کا آج بروز منگل 25ستمبر کوشام میں مختصرعلالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ اُن کی نمازجنازہ بروزبدھ 26 ستمبر کو صبح ساڑھے دس بجے قبرستان گنج شہیداں کربلا میں ادا کی جائے گی اوریہیں تدفین عمل میں آئے گی ۔مرحوم دیندار ‘ مخلص ‘ملنسار‘نرم گفتار اوسیدھے سادے شخص تھے ۔ آپ نے محکمہ تعلیمات میں معاون مدرس کی حیثیت سے ناندیڑ اور بیڑ ضلع کے کئی ضلع پریشد اسکولوں میں درس وتدریس کی خدما ت انجام دی تھیں بعدا زیں ان کو ایجوکیشن انسپکٹر کے عہدہ پرترقی دی گئی اور وہ اسی عہدہ پر وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے تھے ۔ مرحوم فیاض احمدمدرس کے بھائی اور امجد احمد(مدرس سرسیدپرائمری اسکول غنیم پورہ ناندیڑ) ساجداحمد‘ محمدطارق ‘ محمدصادق‘ محمد آصف کے والدمحترم تھے۔ ادارہ ور ق تازہ جناب ولی احمد کے اچانک انتقال پراظہار افسوس کرتا ہے اور خداوند قدوس سے دعاگو ہے کہ وہ مرحوم کوکروٹ کروڑ جنت نصیب کرے اور پسماندگان صبر جمیل دے ۔