عبدالصمد سیٹھ سماج وادی پارٹی کے عہدہ سے مستعفی

ناندیڑ:25ستمبر۔(راست) سما ج وادی پارٹی ریاستی نائب صدر جناب عبدالصمدعبدالکریم نے پارٹی کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ 22ستمبر 2018 کو پارٹی کے ریاستی صدر جناب ابوعاصم اعظمی کواپنا استعفیٰ روانہ کرتے ہوئے عبدالصمدسیٹھ نے کہا کہ آپ نے مجھ پر جس اعتماد کامظاہرہ کرتے ہوئے مجھے ریاستی سطح پر کام کرنے کا موقع دیاتھاا س کے لئے میں آپ کا ممنون ومشکور ہوں۔ میری لاکھ کوشش تھی کہ میں اپنے عہدہ کے ساتھ انصاف کرسکوں لیکن میری کاروباری مصروفیات اور صحت کے تقاضو ں کے تحت یہ ممکن نہیں ہوسکا اورمیں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کی ذمہ داری سے سبکدوش ہوجاو¿ں۔ میری نیک تمنائیں اورمستقبل کےلئے نیک خواہشات ہمیشہ رہیں گی ۔ براہ کرم میرے استعفیٰ کوقبول فرماکرموقع تشکر عنایت فرمائیں ۔ جناب عبدالصمد نے اپنے استعفیٰ کی نقل کارگزار ریاستی صدر جناب سیدمعین صاحب کو بھی روانہ کردی ہے ۔

Leave a comment