شوہرنے بیوی کو فون پر “طلاق طلاق طلاق “کہہ دیا

متاثرہ خاتون ۔

رانچی:8اکتوبر (ایجنسیز)جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں فون پر تین طلاق دینے کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ نے اس سلسلہ میں پٹھوریا تھانہ میں معاملہ درج کروایا ہے۔جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں فون پر تین طلاق دینے کا ایک اور معاملہ سامنے ا?یا ہے۔ متاثرہ نے اس سلسلہ میں پٹھوریا تھانہ میں معاملہ درج کروایا ہے۔ متاثرہ کی سال 2015 میں شادی ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق پٹھوریا علاقہ کی رہنے والی متاثرہ خاتون کو اس کے شوہر نے فون پر ہی تین طلاق دید ی۔متاثرہ کے مطابق اس کی شادی پٹھوریا کے ہی رہنے والے صفدر سلطان عرف صدام کے ساتھ 2015 میں ہوئی تھی۔ شادی کے تین ماہ تک ازدواجی زندگی بڑی پرسکون گزری ، لیکن تین ماہ کے بعد اچانک شوہر نے اذیت پہنچانا شروع کردیا۔ شوہر 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے لگا اور مار پیٹ کرنے لگا۔ اب فون پر تین مرتبہ طلاق بول کر دوسری شادی کی تیاری میں ہے۔متاثرہ نے شوہر پر زبردستی غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سسر اور سسرال والوں پر بھی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کی مانیں تو اس کا زبردستی اسقاط حمل کروایا گیا اور مائیکے پہنچادیا گیا۔ متاثرہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلہ کو لے کر پنچایت بھی گئے ، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔سال رواں گزشتہ 21 ستمبر کو ہی پٹھوریا تھانہ میں معاملہ درج کرایا گیا ، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اس لئے متاثرہ نے ایس پی سے انصاف کی فریاد کی ہے۔ بتادیں کہ حال ہی میں مرکزی حکومت نے تین طلاق کو جرم قرار دیا ہے۔ باوجود اس کے اس طرح کے معاملات سامنے ا?رہے ہیں۔

Leave a comment