ممبئی: 12 مئی.چھوٹے پردے کے مشہور اداکارہ کویتا کوشک نے حال ہی میں اپنی زندگی کا ایک بڑا فیصلہ سب کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ فیصلہ یہ ہے کہ وہ کبھی ماں نہیں بنیں گی ۔ سال 2017 میں بزنس مین رونت بسواس کے ساتھ شادی کرچکیں کویتا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کبھی والدین نہیں بنیں گے ۔ کویتا نے ہندوستان ٹائمس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں 40 سال کی عمر میں ماں بنی تو جب ہمارا بچہ 20 سال کا ہوگا تو ہم دونوں ہی 60 سال کی عمر پار کرلیں گے ۔ ایسے میں میں اپنے بچے کے ساتھ نا انصافی نہیں کرنا چاہتی ہوں ۔
انہوں نے کہا میں میں نہیں چاہتی کہ ہمارا بچہ 20 سال کی عمر میں اپنے بوڑھے ماں باپ کی دیکھ بھال کرے ۔ اس کے علاوہ ہم دوسرے والدین کی طرح نہیں ہوسکتے ہیں ۔ ہم نہیں چاہتے کہ بچہ ممبئی جیسے شہرمیں جدوجہد کرے ۔کویتا نے مزید کہا کہ وہ دونوں ہی ایک دوسرے میں والدین اور بچے کو دیکھتے ہیں۔ رونت نے اپنے پیرنٹس کو چھوٹی عمر میں کھودیا تھا ، وہیں میں نے اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہونے کے ناطے انہیں سپورٹ کرنے کیلئے کافی سخت محنت کی تو اب ہم اپنی لائف کو بچوں کی طرح جیتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اسپیشل ٹائم اسپنڈ کرتے ہیں ۔ کبھی کبھی میں رونت کے ساتھ ایک باپ جیسا رویہ اختیار کرتی ہوں تو رونت کبھی ماں کی طرح میرے ساتھ سلوک کرتا ہے ۔ ہم ایک دوسرے کی زندگی میں جس چیز کی کمی ہے ، اس کو پورا کرتےہیں ، اس لئے ہمیں نہیں لگتا کہ ہمیں بچوں کی ضرورت ہے۔کویتا اور رونت نے بچہ لینے کی بجائے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک کنبہ کو ہی گود لیں گے تاکہ وہ ان کا خرچ اٹھاسکیں ۔ کویتا نے کہا کہ ہم نے راجستھان کے ایک گاوں میں ایک کنبہ کو گود لے لیا ہے ، ہم ان کا پورا خیال رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔