یانگ نے چوتھی مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرلیا

جنوبی کوریا۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) چینی تیراک سون یانگ نے400 میٹر فری سٹائل میں ورلڈ خطاب جیت لیا۔انھوں نے یہ اعزاز ریکارڈ چوتھی مرتبہ اپنے نام کیا، تین مرتبہ کے اولمپک چمپئن نے 3منٹ 42.44 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے کامیابی حاصل کی۔آسٹریلیا کے میک ہورٹن نے سلور میڈل پر اکتفاکیا۔ 2017 … Read more

آج جاپان اوپن کا آغاز،سندھواور سائنا پر نظریںمرکوز

ٹوکیو ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کھلاڑی پی وی سندھو کو گذشتہ ہفتہ انڈونیشیاء اوپن کے فائنل میں ہوئی شکست کو پس پشت ڈالتے ہوئے کل یہاں شروع ہونے والے جاپان اوپن میں بہتر مظاہروں کیلئے آگے بڑھنا ہے ۔ 7.50 لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے اس ٹورنمنٹ میں ہندوستانی دوسری کھلاڑی … Read more

اسد یا مسعود کے ٹسٹ کپتان بننے کا امکان

لاہور۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) رواں ماہ کے آخر میں پاکستانی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس اور اس کے نتیجے میں سامنے آنے والی ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ٹسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے تجربہ کار بیٹسمین اسد شفیق اور شان مسعود پسندیدہ امیدوار بن کر … Read more

نیشم کے چھکے کے وقت کوچ نے زندگی کی آخری سانس لیِ

آکلینڈ ۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل دنیائے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے سنسنی خیز فائنل قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا لیکن اس ڈرامائی فائنل کے اتار چڑھاؤ نے نیوزی لینڈ کے کرکٹر کے ابتدائی کوچ کی جان لے لی۔آل راونڈر جمی نیشام کی ابتدائی طور پر … Read more

سندھو اور سریکانت کا انڈونیشیا اوپن میں متاثرکن مظاہرہ

جکارتہ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سرفہرست بیاڈمنٹن کھلاڑی کڈمبی سریکانت اور پی وی سندھو نے یہاں انڈونیشیا اوپن میں متاثرکن مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب آغاز کیا ہے۔ ایک مہینہ کا طویل وقفہ لینے کے بعد سندھو اور سریکانت نے جاپانی حریف کھلاڑیوں آیااوہوری اور کینٹا نشی موٹو کے خلاف پہلے مرحلے کے … Read more

اگلے ائی پی ایل کے لئے برانڈن میکلم اور انگلینڈ کے ورلڈ کپ جیتنے والے کوچ کو کے کے آر نے سائن کیا۔ رپورٹ

رپورٹس کے مطابق ایشیس کے بعد بالیس جو انگلینڈ اور ویلس کرکٹ بورڈ کے ساتھ اپنے کنٹراکٹ میں توسیع نہیں چاہتی ہیں‘ کو کے کے آر نے 2020کے ائی پی ایل کے پیش نظر نیا کوچ مقرر کیاہے ممبئی۔ کلکتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے انگلینڈ کے ورلڈ جیت جیتنے والے ہیڈ کوچ ٹرویور … Read more

عالمی مقابلہ 2019: میں جیت کے بعد معین علی نے کہا، ہماری ٹیم میں ہر طرح سے اتحاد ہے

تنازعات سے بھرے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر اپنا میڈن ورلڈ کپ جیتا۔ جیت کے بعد معین علی نے کہا کہ ہم تمام کھلاڑیوں کو ایک دوسرے پر بھروسہ ہے اور یہی چیزاس جیت کی سب سے خاص بات ہے۔ وہیں ہم سبھی کے دل میں ایک دوسرے کیلئے عزت واحترام … Read more

مہندرسنگھ دھونی کی قسمت کا اس تاریخ کو ہوگا فیصلہ ، اگلے 48 گھنٹوں میں بھی ہوسکتا ہے کوئی بڑا اعلان

ہندوستانی ٹیم کے عالمی کرکٹ مقابلہ کے سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہو جانے کے بعد وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے مستقبل کے بارے میں جاری قیاس آرائیاں 19 جولائی کو ختم ہوجائیں گی ، جب پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیز دورے کے لئے ہندستانی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔ ہندستان کا … Read more

اللہ ہمارے ساتھ تھا:مورگن

لارڈز۔15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈکپ 2019 کا خطاب جیتنے والی انگلش ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے کہا کہ ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا۔کرکٹ کے عالمی میلے کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ فاتح قرار پایا اور 3 مرتبہ کی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر … Read more

عالمی کپ2019: جیت کے بعد بولے انگلش کپتان، اللہ کی وجہ سے ہم جیتے ہم عالمی کرکٹ مقابلہ

انگلینڈ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کاچیمپئن بن چکا ہے۔ سپر اوور میں گیا مقابلہ بھی برابری پر رہا اور زیادہ باؤنڈری لگانے کی وجہ سے انگلینڈ عالمی کپ کا ونر بن گیا۔ ٹرافی جیتنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان آین مارگن نے جو کہا دنیا بھر میں اس کی تعریف ہورہی ہے۔ … Read more

انگلینڈ نے ورلڈ کپ جیت لیا‘ کرکٹ کی تاریخ کا سنسنی خیز فائنل

میچ ٹائی ‘ سوپر اوور بھی ٹائی ‘ زیادہ باونڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ فاتح قرار پایا ۔ بین اسٹوکس پلئیر آف دی میچ لندن 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کی تاریخ کے سب سے دلچسپ ورلڈ کپ فائنل مقابلہ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو فنی بنیادوں پر شکست دیتے ہوئے … Read more

آسٹریلیا کو شکست دے کر انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل میں داخل

٭ دوسرے سیمی فائنل میں یکطرفہ مقابلہ ، انگلینڈ 8 وکٹ سے فاتح ٭ آسٹریلیا 223 آل آؤٹ، میزبانوں کی 32.1 اوور میں جیت ٭ انگلش ٹیم کی 1992ء سے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں رسائی ٭ اتوار کو نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ فائنل ۔ دنیائے کرکٹ کو نیا چمپئن ملیگا برمنگھم ، 11 … Read more

ورلڈکپ میں بھی آئی پی ایل پلے آف جیسی سہولت ہو

مانچسٹر ۔11جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے 45 منٹ کی ناقص کرکٹ کی قیمت ادا کی اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔اولڈ ٹریفوڑد میں کھیلے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی نے ہندوستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے … Read more

جڈیجہ کی تنہا جدوجہد رائیگاں،ہندوستان کا خواب چکناچور

مانچسٹر۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کروڑہا ہندوستانی کرکٹ شائقین کی اُمیدیں اس وقت تک باقی تھیں جب وکٹ پر آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور مہیندر سنگھ دھونی موجود تھے ، اور ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں کامیابی کیلئے فی اوور 11 رنز بنانے تھے، لیکن جڈیجہ کے 77 رنز پر آؤٹ ہونے کے … Read more

ہندوستان کو 18رنوں سے ہرا کر نیوزی لینڈ ورلڈ کپ2019کے فائنل میں داخل۔

مانچسٹر۔نیوز ی لینڈ نے چہارشنبہ روز اولڈ ٹرافور ڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے دوران ہندوستان کواٹھارہ رنوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ سیاہ ٹوپی والی مذکورہ نیوز ی لینڈ کی ٹیم اتوار کے روز ہونے والے فائنل مقابلے میں انگلینڈ اور … Read more

عالمی کرکٹ مقابلہ 2019 : اگر آج بھی بارش کے سبب نہیں ہوا تو ٹیم انڈیا فائنل میں اپنی جگہ بنائے گی۔ جانیے کیسے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا 2019 میں ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ بارش کی وجہ سے رد ہوگیا ہے۔ مینچیسٹر میں کافی زیادہ بادل ہیں اور اندھیرا ہورہا ہے۔ بارش سے کھیل رد ہونے کے بعد اب میچ میں کیا ہوگا یہ کئی لوگوں کا سوال ہوگا تو اس … Read more

ورلڈکپ میں شاندار کیچز کی فہرست جاری،بہترین کیچ کیلئے بحث

دبئی ۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2019 اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور رواں ہفتے دنیائے کرکٹ کو عالمی چمپیئن مل جائے گا لیکن ورلڈکپ کے اختتام کے باوجود اس کے یادگار لمحات ایک عرصے تک شائقین کرکٹ کو یاد رہیں گے۔ٹورنمنٹ کے دوران لئے گئے ناقابل فراموش کیچز ہیں … Read more

ورلڈ کپ کے ہمالیائی چھکوں میں ویسٹ انڈیز سرفہرست

دبئی ۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم خاطر خواہ مظاہرہ نہ کر سکی اور صرف دو میچ جیتنے میں کامیاب رہی لیکن اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہورٹیم کے بیٹسمینوں نے ٹورنمنٹ میں سب سے لمبے چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ورلڈ کپ کے دوران تمام 10 ٹیموں … Read more

ہندوستان کی شاندار بولنگ ،ولیمسن اور ٹیلر کی نصف سنچریاں

مانچسٹر ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جوکہ ہندوستانی بولروں کی شاندار بولنگ کی وجہ سے غلط ثابت ہوا اور جسپریت بمرا نے چوتھے اوور کی تیسری گیند پر مارٹن گپٹل … Read more

انڈیا بمقابلہ نیوز لینڈ۔ ورلڈ سیمی فائنل بارش کی وجہہ سے روک دیاگیا۔

مانچسٹر(یوکے)۔ ائی سی سی مینس کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل ہندوستان بور نیوز لینڈ کے درمیان میں جومنگل کے روز اولڈ ٹرفورڈ میں کھیلاجارہاتھا بارش کی وجہہ سے روک دیاگیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی اننگ کے دوران جب47واں اور ڈالاجارہاتھا‘ بارش کی شروعات کے ساتھ ہی کھلاڑی میدان چھوڑ ناشروع کردیا اور کورس کھینچ کر … Read more

محمد شمی کو سیمی فائنل میں نہیں دیا گیا موقع، کرکٹ ماہرین نے اٹھایا وراٹ کوہلی کے فیصلے پرسوال

کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں اترچکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مقابلہ مینچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان میں کھیلا جارہا ہے۔ ٹیم انڈیا نے یہاں ویسٹ انڈیز اورپاکستان کوشکست دی … Read more

نیدرلینڈ کو شکست ، امریکہ عالمی چمپئن

پیرس۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) فرانس میں منعقدہ خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں امریکہ نے نیدر لینڈ کو 0-2 گول سے شکست دیتے ہوئے دوسری مرتبہ خطاب حاصل کرلیا ہے۔ نیدر لینڈ کو میچ کے پہلے ایک گھنٹے میں گیند پر قبضہ رکھنے اور گول کرنے میں مشکلات کا سامنا … Read more

آرتھر نے آسٹریلیا کے بعد پاکستان کو تباہ کردیا:اختر

لاہور۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) شعیب اختر نے کہا ہے کہ مکی آرتھر نے ا?سٹریلیا کے بعد پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا لہٰذا جدید کرکٹ کو سمجھنے والے لوگ سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں چھوٹی غلطیوں کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا، ہم3سیریز میں شکستوں کے … Read more

فیڈرر کی 350ویں گرانڈ سلام جیت

لندن۔ 7جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 20گرانڈ سلام خطابات کے بادشاہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور ان کے روایتی حریف فرانسیسی اوپن چمپئن اسپین کے رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کو ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔دوسری سیڈ فیڈرر نے 27 ویں سیڈ فرانس کے … Read more

کشیپ کینیڈا اوپن کے فائنل میں

کیلگری (کینیڈا)۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) چھٹی سیڈ ہندستان کے پروپلي کشیپ نے اپنا جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کینیڈا اوپن بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ میں مرد سنگلس کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔عالمی رینکنگ میں 36 ویں نمبر کے ہندوستانی کھلاڑی نے ہفتہ کو سیمی فائنل میں چوتھی سیڈ … Read more

امام الحق کی سنچری ، پاکستان 315/9

لارڈس ۔ 5 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے خلاف اہم مقابلے میں ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق کی سنچری اور بابر اعظم کے 96 رنز کی بدولت 315/9 رنز اسکور کئے ۔ فخرزماں (13) کے 23 رنز کے … Read more

افغانستان آخری میچ میں بھی ناکام

لیڈز ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان نے رواں ورلڈ کپ میں پھر ایک بار اچھی کرکٹ کھیلی لیکن پورے ٹورنمنٹ میں وہ کوئی میچ جیت نہیں پایا جبکہ آج اسے ویسٹ انڈیز کے مقابل یہاں بڑے اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے 23 رنز سے نویں ناکامی ہوئی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر … Read more

امریکہ کا فائنل میں نیدرلینڈ سے مقابلہ

لیون ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فیفا وومنس ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈ نے اپنے شاندار مظاہروں کے سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے سوئیڈن کے خلاف 1-0 کی کامیابی حاصل کی۔ نیدرلینڈ کیلئے سیمی فائنل میں واحد اور فیصلہ کن گول جیکی گرونین نے بنایا۔ دوسرے سیمی فائنل میں دونوں ہی … Read more