بریکینگ نیوز: ناندیڑ میں معروف بلڈر پر فائرئنگ

ناندیڑ:5. اپریل ۔ (ورق تازہ نیوز) آج شہر میں پھر ایک بار تاجر پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق ناندیڑ شہر کے معروف تعمیراتی بلڈر سنجے بیانی (sanjay biyani nanded)پر آج صبح ساڑھے دس بجے دو نا معلوم بائیک سواروں نے فائرنگ کردی جس میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

شدید زخمی ہونے کے بعد گلوبل اسپتال  میں انھیں داخل کیاگیاتھا جہاں پر کچھ دیر بعدانکی موت ہوگئی

اس کے علاؤہ انکا کار کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔ دونوں کا علاج شہر کے گلوبل اسپتال میں جاری ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس پی نلیش مورے۔ ضلع پریشد رکن پروین پاٹل چکھلی کر اسپتال پہنچ گئے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading