تریپورہ: ملک مخالف سرگرمی کے الزام میں امام سمیت تین نوجوان گرفتار

اگرتلہ:( یو این آئی)تریپورہ کے ضلع سپاہیجالا کی ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز ایک استاد اور ایک امام سمیت تین نوجوانوں کو ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں تین دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

انہیں تعزیرات ہند کی دفعہ 120 (اے)، 121 اور 124 (اے) کے تحت مجرمانہ سازش، حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے اور بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان پر’انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون (یو اے پی اے)‘ بھی لگایا گیا ہے۔ انہیں اب جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تین نوجوانوں کو اتوار کی رات اسسٹنٹ انٹیلی جنس بیورو (ایس آئی بی) اور تریپورہ پولیس کی ایک ٹیم نے جاترا پور تھانہ علاقے کے سونامورا سب ڈویژن کے ایک گاؤں سے ایک مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا تھا۔ ان کی شناخت عمران حسین (25)، حامد علی (38) اور ابوالقاسم (32) کے طور پر ہوئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading