پرگیہ ٹھاکر پر 72 گھٹنے کے لئے پابندی، الیکشن کمیشن کا سخت رخ

بھوپال، یکم مئی (یواین آئی) بھوپال پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف الیکشن کمیشن نے آج سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ان کی انتخابی مہم یا ریلی وغیرہ پر 72 گھنٹے کی پابندی عائد کردی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پرگیہ ٹھاکر کے ذریعہ شہید پولیس افسر ہیمنت کرکرے اور اجودھیا میں متنازعہ زمین کے سلسلے میں دیئے گئے بیانات کے معاملے میں کمیشن نے یہ پابندی عائد کی ہے۔ ان پر یہ پابندی دو مئی کی صبح چھ بجے سے 72 گھنٹے کے لئے عائد کی گئی ہے۔

بی جے پی کا گڑھ مانے جانی والی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے پارٹی کی طرف سے امیدوار قرار دیئے جانے کے بعد سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے مہاراشٹر اے ٹی ایس کے سینئر اور شہید پولیس افسر پر قابل اعتراض بیان دیا تھا۔چاروں طرف تنقید کے بعد پرگیہ ٹھاکر نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا۔کمیشن نے اپنے حکم میں آئین کے آرٹیکل 324 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ ٹھاکر پر لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر عوامی ریلیوں ، جلوس، ریلی، روڈ شو اور انٹرویو وغیرہ کرنے پر 72 گھنٹے کے لئے پابندی لگائی گئی ہے ۔یہ پابندی دو مئی کی صبح چھ بجے سے شروع ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading