مسعود اظہر بین الاقوامی دہشت گرد قرار

اقوام متحدہ ،یکم مئی (یواین آئی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کو مرکز بنا کر سرگرم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو بدھ کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے دیا جو ہندوستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پریس ریلیز کے مطابق مسعود اظہر كوممنوعہ فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے تحت اس کے غیر ملکی دوروں پر پابندی لگ گئی ہے اور مختلف ممالک میں اس کی املاک اور بینک اکاؤنٹس سیل کر دیے جائیں گے۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سفیر اور مستقل نمائندے سید اكبرالدين نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ "بڑے، چھوٹے سبھی ساتھ ہیں۔ مسعود اظہر كو اقوام متحدہ کی ممنوعہ فہرست میں بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ حمایت کے لئے سب کا شکریہ ۔ ”

پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کے لئے اقوام متحدہ میں گزشتہ 10 سال میں چار بارتجویز پیش کی گئی اور ہر بار چین نے ویٹو کا استعمال کرکے اس میں ٹانگ رخنہ ڈال دیا تھا ۔چین نے گزشتہ مارچ میں سلامتی کونسل میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے اظہر پر پابندی عائد کئے جانے کی تجویز پر بھی کچھ وقت کے لئے روک لگا دی تھی۔ اس نے اگرچہ منگل کو اشارہ دے دیا تھا کہ وہ اظہر کے خلاف پابندیوں کے سلسلے میں اپنے اعتراضات واپس لے سکتا ہے اور کہا تھا کہ اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کے اہم مسئلے کا مناسب حل نکالا جائے گا.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading