اردھاپور میں مسلم سائنس داں اور مسلم شخصیات پرمعلوماتی نمائش کا انعقاد

0 4

اردھاپور:15ستمبر(شیخ زبیر) فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن (FIYO)کے ماتحت ملک میں چلائی جارہی مہم ”من الظلمات الی النور“اندھیرے سے اجالے کی طرف‘ کے ذریعے سارے ملک میں مختلف پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔جس کا مقصد تعلیم کا حقیقی تصور بیدار کے کے طلبہ و طالبات میںماضی کے حقائق کو روشن کر کے انھیں پھر سوئے حرم کی طرف گامزن کرناہے۔اس مہم میں اسکول ، کالج اور کیمپس کو خاص توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے۔ جہاں تعلیم کے نام پر تعلیم کا بھگوا کرن کیا جارہا ہے جسکا براہ راست نشانہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے ۔ لیکچر ، کارنرمیٹ اور نمائش کے ذریعے پروگرام عمل میں لائے جارہے ہے۔ اردھاپور میں نمائش کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔جسمیں شہر کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی، ضلع پریشد کے اسکول کے گروانڈ میں یہ نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ صبح ۰۱ بجے تا دوپہر تین بجے تک نمائش جارہی رہی اس نمائش میں میں مسلم سائنس داں اور اسلامی تاریخ کی نامورشخصیات کا مشاہدہ کرایا گیا۔ جنہوں نے علم و فن کے ذریعہ اسلام اور دنیا کو نئے روشن مستقبل کی طرف رہنمائی کی ۔ ان نامور شخصیات اور مسلم سائنس دانوں میں ابو علی سینا ، ابو ریحان البرونی، جابر بن حیان، امام غزالی وغیرہ قابل ذکر ہین۔نمائش کے آخر میں طلبہ و طالبات سے سوالات کئے گئے۔ اور کامیاب اسکول کو Best school participate of the muslim scintce Esxibition کے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔جسمیں مقامی اسکول ڈاکٹر علامہ اقبال اردو ماڈ ل ہائی اسکول کامیاب رہا ہے۔ اسی کے ساتھ مقامی برانچ کے ذمہ دار پرویز نادر نے انٹرویوں دیتے ہوئے کہا ہےکہ طلبہ اپنے روشن مستقبل کی طرف آگے بڑھے ان کے پیش نظر صرف دنیا ہی نہہو بلکہ آخرت بھی ہو۔ آخر میں شکریہ کے کلمات کے ساتھ نمائش کا اختیام عمل میں آیا۔