بھیونڈی شانتی نگر میں منعقدہ راشن کارڈ کیمپ میں عوام کی بھیڑ ایم ایل اے رئیس شیخ کی جانب سے لگائے کیمپ میں سینکڑوں لوگوں نے اٹھایا فائدہ

بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی کے گنجان آبادی والے علاقہ میں واقع صلاح الدین ایوبی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کیمپس شانتی نگر روڑ پر سماج وادی پارٹی کی جانب سے راشن کارڈمیں پیش آنے والے سبھی مسائل کے حل کیلئے کیمپ کاانعقاد کیا گیا تھا ۔ جہاں سینکڑوں ضرورت مند افراد نے اس کیمپ میں پہنچ کر فائدہ اُٹھایا ۔ بھیونڈی میں راشن کارڈ کوبنوانے میں ہونے والی پریشانیوں کے سبب ہزاروں شہری راشن سے محروم ہیں۔اسی کے ساتھ ہی ہزاروں ایسے بھی شہری ہیں جن کے راشن کارڈ میں معمولی غلطیاں ہیں جن کے حل کے لئے لوگ مہینوں سے راشن آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔لیکن وہاں موجود دلالوں کے گروہ کے سبب ان کا کام نہیں ہوپارہاتھا۔راشن آفس میں دلالوں اور رشوت خوروں کا بازار گرم ہونے سے عام لوگوں کو راشن کارڈ نہ ہونے کے سبب سرکار کی جانب سے ملنے والے راشن سے بھی وہ محروم ہورہے تھے۔غریبوں،متوسط طبقے کے لوگوں اور عام شہریوں کو راشن کارڈ کو لیکر ہورہی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس قاسم شیخ نے راشن کارڈ کا کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا۔جس ے ضرورت مند لوگوں کو مفت راشن کارڈ اور اس میں موجود خامیوں کو دور کرنا مقصد تھا۔اس مقصد کے تحت 10/نومبر کو سماج وادی پارٹی کی جانب سے صلاح الدین ایوبی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کیمپس شانتی نگر روڑ پر راشن کارڈکا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں صبح سے ہی ہزاروں لوگوں کی بھیڑ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ لوگ راشن کارڈ بنوانے میں کس قدر پریشان ہیں۔اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ راشن آفس میں کس قدر لوٹ کھسوٹ جاری ہے۔جس سے عوام بہت زیادہ تکلیف برداشت کررہی ہے۔
ایم ایل اے رئیس قاسم شیخ نے بتایا کہ راشن آفس میں دلالوں کی بھرمار اور چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے رشوت اور لوٹ کھسوٹ کو دیکھتے ہوئے ہم نے راشن کیمپ کاانعقاد کیا ہے۔جہاں شہری اپنے علاقے میں راشن کارڈ کے متعلق سبھی مسائل جیسے نیا راشن کارڈ بنوانا، کارڈ میں نئے ناموں کا اندراج،مرحوم رشتے داروں کے ناموں کااخراج،پتے کی تبدیلی اور دوسرے چھوٹے بڑے مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس کیمپ کی بھیڑ یہ بتارہی ہے کہ راشن آفس میں ان کا کام نہیں ہورہا ہے۔انہیں پریشان کیا جارہا ہے اور وہاں رشوت کا بول بالا ہے۔انہوں نے کیمپ میں موجود راشن آفیسر راجن شیلکے سے سختی سے کہا کہ شہریوں کو ان کا مسئلہ آسانی سے حل کریں،انہیں پریشان نہ کریں۔رئیس شیخ نے کہا کہ اگر راشن کارڈ کیمپ میں اس قدر پبلک آرہی ہے یہ پبلک اگر راشن آفس نہیں جارہی ہے اس کا مطلب وہاں رشوت اور بھرشٹاچار ہے۔انہوں نے راشن آفیسر کو سختی سے حکم دیا کہ عوام کی خدمت کریں انہیں لوٹنے والا کوئی کام نہیں ہونا چاہئے۔رئیس شیخ نے کہا کہ لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے ہم جلد اس طرح کا کیمپ بالا کمپاؤنڈ،نئی بستی،شاستری نگر اور شہر کے دوسری جگہوں پراس طرح کا کیمپ لگا کر شہریوں کو مفت راشن کارڈ اور ان کے جملہ مسائل حل کیا جائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading