ممبئی :کانگریس پارٹی نے قانون ساز کونسل اساتذہ اور گریجویٹ حلقہ کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ابھیجیت گووندراؤ وانجاری کو ناگپور ڈویژن گریجویٹ حلقہ سے میدان میں اتارا ہے جبکہ جینت دنکر اسگاؤکر کو پونے ڈویژنل اساتذہ حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔
یہ اطلاع آج آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری موکول واسنک نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
