پونے،14اکتوبرّ(پی ایس آئی)پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی ’’مسلم لیڈرس گیٹ ٹو گیدر‘‘ نامی ملک گیر مہم کے زیراہتمام گزشتہ کل بروز سنیچر ۱۳؍اکتوبر شام ۷؍بجے سٹی لان ہال کونڈہ پونے ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی کے طور پر محمد ثاقب ریاستی صدرپاپولرفرنٹ آف انڈیا، کرناٹک نے پروگرام کی غرض وغایت اور حالات کے تناظر میں کہا کہ آج پورے ملک میں پوری طرح سے خوف اور ڈر کا ماحول پھیلاکرآر ایس ایس ہندتوا ایجنڈا تھوپنا چاہتا ہے۔ اس وقت کی میڈیا اپنی ذمہ داری کو غیرجانبدارانہ طریقے سے نہ نبھاتے ہوئے پورے ملک میں ایمرجنسی جیسا ماحول پیداکیا جارہا ہے۔ اورسرمایہ دار گھرانوں کو کھلی چھوٹ دی جارہی اور غریب اور غریب ہوتا جارہا ہے۔ بھیڑ کی شکل میں گائے کشی کے جھوٹے الزام میں قتل وغارت گری عام بات ہے۔ وِکاس کا سنہرا خواب دِکھاکر وِناش کیا جارہا ہے۔ دستور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دستور کو جلایا جارہا ہے۔ اختتام میں محمد ثاقب نے کہا کہ اس ملک کے دستور اور جمہوریت کی حفاظت کرنے کے لیے ہمیں آگے آنا ہوگا۔ اس پروگرام میں آئے ہوئے مہمانان کا استقبال رضی خان پاپولرفرنٹ آف انڈیاصدرپونہ نے کیا۔ اور کہاکہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا مسلمان، دلت، آدیواسی اور پچھڑے طبقات میں خود اعتمادی پیدا کرنے کا کام کرتے آرہی ہے۔ فاشسٹ طاقتوں کے خلاف نئے ملک کی تعمیر کرنے کے لیے عوام سے ہر محاذ پر تعاون کی اپیل کی۔اس پروگرام میں شہر کے ائمہ مساجد وعلماء کرام ،سماجی کارکن، سیاست داں، ڈاکٹرس ،وکلاء اور دانشوران کے علاوہ سینکڑوں افراد نے حصہ لیا۔ تلاوتِ قرآن سے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔اس پروگرام میںمظہر خان ریاستی خازن اور عبدالقیوم ضلع سیکریٹری پونہ اور تنظیم کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ اور اختتامی کلمات شیخ ناصر ندوی نے اداکیے۔