کارپوریشن انتظامیہ اور میئر پر من مانی طریقے سے جبرا نجکاری کا الزام
بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی کارپوریشن میں چور دروازے سے منظور کی گئی تجویز کی نجکاری پر بھیونڈی کی عوام میں سخت ناراضگی ہے ۔ جس کا کانگریس سمیت متعدد کارپوریٹروں نے کھل کر مخالفت کی ہے ۔ کارپوریٹر ارون راوت نے کارپوریشن کے سبھی ٹیکس کی وصولی نجی ٹھیکیداروں کے ذریعہ کرانے پر سوال اٹھایا ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کارپوریشن ملازمین ٹیکس کی وصولی نہیں کر پا رہے ہیں تو انہیں اس کے لئے تربیت دینے کی ضرورت ہے نجی ٹھیکیدار سے وصولی کرانے پر شہر میں نہ صرف شہر میں کشیدگی بڑھے گی بلکہ کارپوریشن کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
واضح ہو کہ بھیونڈی کارپوریشن میں 16 دسمبر کو جنرل اجپاس تھا ۔ کارپوریشن کے 90 کارپوریٹرز میں سے صرف نصف درجن کارپوریٹرز ہی اس مہاسبھا میں موجود تھے جبکہ اتنے ہی تعداد میں کارپوریٹرز زوم ایپ کے ذریعے مہاسبھا میں حصہ لیا تھا ۔ کارپوریٹروں کی کم۔تعداد کو دیکھنے کے باوجود کارپوریشن انتظامیہ اس مہاسبھا میں تمام ٹیکسوں کی نجکاری کا اچانک معاملہ لایا اور بنا کسی بحث کے چند کارپوریٹروں کی رضامندی کے بعد ٹیکس وصولی نجی ٹھیکیدار کو دینے کا مدعہ پاس کردیا حالانکہ جنرل اجلاس میں موجود بہت سے کارپوریٹرز نے اس نجکاری کی مخالفت کی ۔ لیکن میئر نے اپنے ہٹلر رویہ کے ساتھ ہی ٹیکد کی وصولی کی نجکاری کو منظوری دے دی جس کے کارپوریٹر ارون راوت اور سابق میئر احمد صدیقی سمیت ، چئیرمین فراز بابا سمیت کانگریس کے سبھی کارپوریٹروں نے سخت مخالفت کی ہے ۔ مہاراشٹر کے میونسپل ڈویلپمنٹ منسٹر کو ارسال کردہ میمورنڈم میں ارون راؤت نے بتایا ہے کہ بھیونڈی کارپوریشن کے ملازمین ہونے کے بعد بھی نجی کمپنی کو ٹیکس کی وصولی دینے کا معاملہ قانون کو بالائے طاق پر رکھ کر دیا گیا ہے ۔ ہاوس اور نل کی وصولی کم ہورہی ہے تو اس کہ ذمہ دار افسران اور ملازمین ہیں جو جان بوجھ کر وصولی میں کوتاہی کرتے ہیں۔ پرائیوٹ کمپنی کو ٹیکس جمع کرنے کا کام دینے سے شہر میں تناؤ کا ماحول پیدا ہوگا ۔ ارون راوت نے میمورنڈم میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہیں کہ کلیان ڈومبیولی ، تھانہ ، میرا بھئیندر کارپوریشن میں ٹیکس وصولی کم از کم 80 سے 85 فیصد تک ہوتا ہیں۔ وہی بھیونڈی کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو ٹیکس وصولی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے اس لئے ان کو تربیت دینے کی ضرورت ہے اس سے ٹیکس وصولی میں یقینا اضافہ ہوگا اور کسی پرائیوٹ کمپنی کو ٹھیکہ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ اگر ہاوس ٹیکس اور پانی ٹیکس وصولی کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا جاتا ہے تو پانچوں پربھاگ سمیتی کے وصولی افسران اور ملازمین کی نوکریاں جانے کا بھی اندیشہ ہے ۔