سوچھ بھارت ابھیان کو لے کر میونسپل کمشنر نے افسران کے ساتھ لگایا سڑک پر جھاڑو
شہر میں کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم کا انعقاد
بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی کارپوریشن کی خصوصی صفائی مہم میں میونسپل کمشنر پنکج آشیہ نے خود اپنی ٹیم کے ہمراہ سڑک پر اتر کر جھاڑو لگای اور کچڑا ہٹایا ۔ اس دوران انہوں نے شہر کے ہر فرد سے شہر و اطراف میں صفائی ستھرائی کرنے کے لئے اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل بھی عوام سے کی ۔ میونسپل کمشنر کی موجودگی میں آئی جی ایم اسپتال گیٹ سے ونجار پٹی ناکا تک سڑک کے دونوں اطراف صاف صفائی کے ساتھ تجاوزات کو ہٹانے کا کام میونسپل افسران ملازمین نے انجام دیا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر پنکج آشیہ ، سٹی انجینئر ایل پی گائیکواڑ ، آروگیہ انچارج ڈپٹی کمشنر ماروتی گائیکواڑ ، ڈپٹی انجینئر سندیپ سومانی ، سچن نائیک ، صفائی افسر دلیپ گلی ، ایشور آڑپ ، سنیل بھوئیر کارپوریشن افسران کے ساتھ صفائی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ میونسپل کمشنر پنکج آشیہ نے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت چلائے جا رہے شہر صفائی کے کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے ہدایات کارپوریشن ملازمین کو دیئے ہیں ۔ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھے جانے کے لئے صفائی کے کاموں میں حصہ لینے کا عوام سے اپیل کی ہے ۔ صفائی کاموں میں غفلت برتنے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ میونسپل کمشنر نے دیا ہے ۔
