مودی سرکار کی حمایت سے بی جے پی کی پشت پناہی والی تنظیمیں معاشرے میں گھول رہی ہے زہر
یوم اقلیتی کے موقع پر حقوق حصول دیوس پر منعقدہ پروگرام سے انیس قریشی کا خطاب
مرحوم احمد پٹیل اور پروفیسر جاوید خان کو خراج تحسین پیش
بھیونڈی ( ایس اے ):- یوم عالمی اقلیتی حقوق کے موقع پر شہر کے دھامنکر ناکہ کے پاس واقع اشوک گارڈن میں بھیونڈی شہر ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ کے صدر زبیر انصاری کی جانب سے رہنمائی میں اقلیتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کا آغاز کانگریس کے رہنما مرحوم احمد پٹیل اور مہاراشٹر کے سابق وزیر آنجہانی پروفیسر جاوید خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا گیا ۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی انیس قریشی ممبئی ، کارپوریشن کے کارپوریٹر اور اقلیتی کانگریس کے چیئرمین حاجی ببو خان ، دلت مفکر رمیش انڈیزس ، سکھ سماج سے بھوپندر سنگھ اتوال ، بودھ سماج سے بھدانت ایان ، شیوکیرتی مہاراج ، عیسائی سماج سے ایس ڈی تھورٹ ، جین سماج سے پردیپ پپو راکا اور سینئر کارپوریٹر پرشانت لاڈ موجود رہ کر پروگرام میں اقلیتوں کے حقوق کے لئے اپنے گرانقدر نظریات پیش کئے ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی انیس قریشی نے کہا کہ باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے گئے آئین نے اقلیتی معاشرے کو یہ حقوق دیا گیا ہے کہ ہم اپنی شناخت اپنی ثقافت اور اپنی روایت کے ساتھ ملک میں فخر سے کام کر سکیں ۔ لیکن افسوسناک ہے کہ مودی سرکار اور اس سے وابستہ بی جے پی کی دیگر تنظیمیں اقلیتی معاشرے کو نشانہ بناتی ہیں اور جھوٹ اور قوم پرستی کی آڑ میں اپنے ذریعہ چلائے گئے خصوصی قوم پرستی کو ٹھونکنے کا کام کر رہی ہے ۔ جسے کبھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ اقلیتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھیونڈی شہر ضلع کانگریس کے سابق صدر شعیب گڈو نے کہا کہ بھیونڈی شہر اقلیتی آبادی والا شہر ہے ۔ ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے کام کیا ہے اور کرتے رہیں گے ۔ شعیب گڈو نے کہا کہ بھیونڈی کارپوریشن کے ذریعہ گھر پٹی نل۔پٹی کو نجی کرن کرنے کا کانگریس پارٹی کے بیشتر کارپوریٹرز مخالفت کرتے ہیں ۔ریاستی کابینہ کے وزیر اور ریاستی کانگریس کے صدر بالاصاحب تھورات مشترکہ طور پر کارپوریشن کے اس تجویز کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گے ۔ نظام کے فرائض کو کانگریس کے ترجمان اقبال صدیقی نے اچھی طرح سے انجام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری گنگا جمونی تہذیب کو ہر قربانی دے کر ہم معاشرے میں اس کو برقرار رکھیں گے ۔ پروگرام میں آصف ناچن ، ذوالفقار شیخ ، دیپک اڈانی ، صابر شیخ ، خواتین صدر ریحانہ انصاری ، یوتھ کانگریس کے صدر عرفات خان ، کارپوریشن میں چئیرمین بابا بہاؤالدین ، سفیان شیخ ، اشرف مننا ، سیوا دل صدر اشفاق ہاشمی ، انٹک صدر انصار مومن ، عبد الجبار ، ایس سی صدر فاروق قریشی ، ڈاکٹر سیل کے صدر نیاز اعظمی ، احمد صدیقی ، ذکی انصاری سمیت پارٹی کارپوریٹرز ، لیڈران ، خواتین و مرد کارکنان اور مقامی شہری بڑی تعداد میں موجود تھے ۔