پاکستان کی ہندوستان میں ”روح افزا“ بھیجنے کی پیش کش

نئی دہلی:، 08 مئی (ایجنسی)رمضان کے مہینے میں ہندوستانی مسلمانوں کو روح افزا کی کمی ستا رہی ہے کیونکہ دکانوں میں مشہور شربت روح افزا نہیں مل رہا۔ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ روح افزا بنانے والی کمپنی ہمدرد کے مالکان کے درمیان جائیداد تنازعہ کی وجہ سے اختلاف ہو گیا جس کا اثر پیداوار پر پڑا لیکن کمپنی نے ان تمام افواہوں کو سرے سے مسترد کر دیا اور خام مال کی کمی کو پیداوار رکنے کی وجہ بتائی۔کمپنی کی طرف سے جلد ہی ملک بھر کی دکانوں میں روح افزا پہنچانے کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔ تاہم روح افزا کی آن لائن فروخت جاری ہے لیکن وہاں اس کی قیمت آسمان چھو رہی ہے۔

اس دوران پاکستان میں روح افزا بنانے والی کمپنی کے ایم ڈی نے بھی واگہہ بارڈر کے راستے ہندوستان میں روح افزا بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔پاکستان کی ہمدرد کمپنی کے ایم ڈی اسامہ قریشی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے ل?ھا- ہم رمضان میں ہندوستان کو روح افزا اور روح افزا گو مہیا کرا سکتے ہیں۔ اگر ہندوستانی حکومت کی اجازت ہوتی ہے تو ہم واگہہ سرحد کے راستے سے روح افزا اور روح افزا گو ٹرک بھیج سکتے ہیں۔حالانکہ، کچھ ہی دیر بعد اسامہ قریشی کے اس ٹویٹ پر ہندوستانی ٹویٹر صارفین کا ردعمل بھی دیکھنے کو ملا۔ اسامہ قریشی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے چوکیدار گھوش نے لکھا: "روح افزا کے کارٹونس میں ا?ر ڈی ایکس نہ بھیجیں تو ایسا ہو سکتا ہے لیکن ہمیں ا?پ پر بھروسہ نہیں“۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading