NCP Urdu News 4 Nov 22

آنے والے بلدیاتی انتخابات میں فیصلے کا انتظار نہ کریں، تیار ہو جائیں: اجیت پوار

حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بڑے پروجیکٹ ریاست کے باہر چلے گئے اور نوجوانوں کو لاکھوں ملازمتیں گنوانی پڑیں

شرڈی: بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہوئے کارکنان ہی پارٹی کو طاقت دیتے ہیں۔ ان میں سے ہی ایم ایل اے وایم پی بنتے ہیں۔ اس لیے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے فیصلے کا انتظار نہ کرتے ہوئے تیار ہوجائیں۔ پارٹی کارکنان سے یہ اپیل آج یہاں حزبِ مخالف لیڈر اجیت پوار نے کی ہے۔وہ این سی پی کے تربیتی کیمپ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں ریاست کی شندے وفڈنویس حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعے جمہوری نظام کو تباہ کیا جارہا ہے لیکن یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔ تمام انتخابات وقت ہونے ضروری ہیں لیکن اس میں تاخیر کی جارہی ہے جو جمہوری نقطہئ نظر سے کسی طور مناسب نہیں ہے۔ اس جانب ریاستی الیکشن کمیشن کو توجہ دینی چاہئے او ریہ ان کی ذمہ داری بھی ہے۔ اجیت پوار نے کہا کہ اقتدار کے ذریعے لوگوں کی ترقی کی جانب توجہ دینی چاہئے۔فروری 2023 میں پانچ انتخابات ہو نے والے ہیں۔ اس بارے میں تمام پارٹیوں کے لوگوں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔یہ انتخابات مہاوکاس اگھاڑی کے طور پر لڑیں گے۔ان پانچوں انتخابات میں کس طرح اگھاڑی کے امیدوار کامیاب ہوں، اس کے لیے ہمیں جی جان سے کوشش کرنی چاہئے۔

اجیت پوار نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ریاست میں آنے والے بڑے پروجیکٹ ریاست کے باہر چلے گئے جس کی وجہ سے لاکھوں ملازمتیں جو ریاست کے نوجوانوں کا حق تھا، وہ ان سے چھن گیا ہے۔ لیکن افسوس کہ حکومت ان پروجیکٹ کے باہر چلے جانے کی حمایت کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔پوار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اسمبلی میں کہا تھا کہ ریاست میں چار لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری آئے گی۔لیکن وہ یہ جھوٹ بھی بول رہے ہیں کہ جو پروجیکٹ گئے ہیں وہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور کے تھے۔ ہمیشہ وہ دہلی جاتے ہیں اور یہی کہتے ہیں پروجیکٹ لائیں گے۔ ان کے اسی طرح کے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے بے کاری بڑھتی جارہی ہے۔ سچائی یہ ہے کہ یہ حکومت عوام کو مکمل طور پر دھوکہ دے رہی ہے۔