NCP Urdu News 23 March 23
یہ ہمارے مہاراشٹر کی روایت نہیں ہے،اس طرح کی حرکتیں نہیں ہونی چاہئے
راہل گاندھی کی تصویر کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیے جانے کی اجیت پوار نے شدید مذمت کی
ممبئی: اسمبلی کے احاطے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی تصویر کو حکمراں جماعت کے کچھ ارکان کے ذریعے جوتے مارنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا، یہ ہمارے مہاراشٹر کا کلچر اور روایت نہیں ہے۔ سڑکوں پر لوگ جو کچھ کرتے ہیں اس کے ذمہ دار وہ خود ہوتے ہیں لیکن اسمبلی کے دائرے میں اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔ یہ باتیں این سی پی کے قدآور لیڈر اور اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے کہی ہیں۔
اجیت پوار نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں کسی بھی حالت میں اسمبلی کے دونوں ایوان کے ارکان کے ذریعے نہیں کی جانی چاہئیں، اس لیے اسمبلی کے اسپیکر وزیراعلیٰ فوری طور پر سخت اقدام کرنا چاہئے۔اجیت پوار نے کہا کہ ہم اس حرکت کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں جن لوگوں نے بھی اس طرح کی حرکتیں کی ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔پوار نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اسمبلی کی کارروائی ٹھیک طور پر چلے، ابھی تک کارروائی ٹھیک طرح سے ہی چل رہی ہے۔ لیکن آج اسمبلی کی سیڑھیوں پر حکمراں پارٹی کے لوگ ایک بنیر لے کر بیٹھے ہوئے تھے جس پر کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کی تصویر تھی۔ اس تصویر پر حکمراں پارٹی کے ارکان اسمبلی کے احاطے میں جوتے ماررہے تھے۔ یہ احاطہ اسمبلی کے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کے اختیارات میں آتا ہے۔ چیئرمین ونائب وزیراعلیٰ کو سوچنا چاہئے کہ کانگریس کے لیڈر کے ساتھ اس طرح کی حرکت حکمراں پارٹی کے ارکان کے ذریعے ہوئی ہے۔ کل یہ اپوزیشن لیڈران کے ذریعے بھی ہوگی۔ جس طرح حکمراں جماعت کو اپنے لیڈروں پر فخر ہے اسی طرح ہمیں بھی ہمارے لیڈروں پر فخر ہے۔ جس طرح راہل گاندھی کی تصویر پر جوتے مارے گئے، کل اگر کسی دیگر پارٹی کے لیڈر کی تصویر کے ساتھ یہی حرکت کی گئی تو کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا۔ اس لیے جن لوگوں نے بھی اس طرح کی حرکت کی ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔