گوااسمبلی انتخاب کے لئے این سی پی کے24اسٹارپرچارکوں کی فہرست جاری

ممبئی: این سی پی نے آج اپنے دہلی کے دفتر سے گوا اسمبلی انتخابات کے لیے 24 اسٹار پرچارکوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان اسٹار پرچارکوں میں پارٹی کے قومی صدر شرد پوار، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری وممبرپارلیمنٹ پرفل پٹیل، قومی جنرل سکریٹری وممبرپارلیمنٹ سنیل تٹکرے، ممبرپارلیمنٹ سپریا تائی سولے، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل، ریاستی صدر اور آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل، ہاؤسنگ منسٹر جتیندر اوہاڈ، چیف قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک، سماجی انصاف کے وزیر دھننجے منڈے، دیہی ترقی کے وزیر حسن مشرف، کیرالہ کے وزیر جنگلات اے کے سسیندرن، قومی ترجمان نریندر ورما، ممبرپارلیمنٹ فوزیہ خان، یوتھ نیشنل صدر دھیرج شرما، اسٹوڈنٹ نیشنل صدرمحترمہ سونیا دوہان، اقلیتی سیل کے قومی صدر شبیر ودروہی، گوا کے صدر جوسے فلپ ڈیسوزا، ڈاکٹر پرفل ہیڈے، اویناش بھوسلے، ستیش نارائنی (گوا)، کیرالا کے صدر پی سی چوکو، کیرالا کے ایم ایل اے تھامس کے تھامس، مہاراشٹر کے ترجمان کلائیڈ کرسٹو اور دیگرکے نام شامل ہیں۔مذکورہ بالا اسٹارپرچارکوں کی فہرست این سی پی دہلی کے دفتر سے پارٹی کے قومی سکریٹری و ایگزیکٹو ممبر ایس آر کوہلی نے جاری کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading